آسٹریلیا کو بنگلہ دیش کے ساتھ اس سال جون میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی تھی لیکن کورونا کے خطرے کو دیکھتے ہوئے اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔کرکٹ آسٹریلیا اور بنگلہ دیش بورڈ نے اتفاق رائے سے اسے بعد میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
'آسٹریلیا سیریز ملتوی ہونے کا فائدہ ہی ہوگا' مومن الحق نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز ملتوی ہونے سے میں دکھی نہیں ہوں۔اس سے ہمیں فائدہ ہی ہوگا کیونکہ جب یہ سیریز کھیلی جائے گی اس وقت شکیب الحسن ٹیم میں شامل ہوں گے اور ان کے رہنے سے ٹیم مضبوط رہے گی۔
قابل ذکر ہے کہ سٹے بازوں سے رابطہ قائم کرنے کی وجہ سے شکیب پر ایک سال کی پابندی عائد ہے۔
انہوں نے کہا کہ شکیب کے ٹیم میں رہنے سے ہماری ٹیم مضبوط ہوگی اور ان کی غیر موجودگی میں ہمیں ایک بائیں ہاتھ کے اسپنر کی ضرورت پڑتی۔
اس حساب سے دیکھا جائے تو ہمیں اس سے نقصان نہیں ہوا ہے۔ایک کپتان ہونے کے ناطے میں ہمیشہ یہی چاہوں گا کہ آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف ہمارا بہترین کھلاڑی ٹیم میں شامل رہے۔