اردو

urdu

ETV Bharat / sports

شکیب کی شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی فتح

شکیب الحسن اور لٹن داس کی شاندار بلے بازی نے ویسٹ انڈیز کے بڑے اسکور کو بونا ثابت کر دیا۔

By

Published : Jun 17, 2019, 11:05 PM IST

Updated : Jun 17, 2019, 11:41 PM IST

بنگلہ دیش کی فتح

بنگلہ دیش نے تجربہ کار آل راؤنڈر شکیب الحسن اور لٹن داس کی بہترین بلے بازی کی بدولت ویسٹ انڈیز کے 322 رنز کے ہدف کو 3 وکٹ کھو کر 41.3 اوورز میں ہی حاصل کر لیا۔

شکیب الحسن نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 99 گیندوں میں 124 رنز بنائے جبکہ لٹن داس نے بھی ان کا بخوبی ساتھ نبھایا اور جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 69 گیندوں میں 94 رنز بنائے۔

شکیب الحسن نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 99 گیندوں میں 124 رنز بنائے

ویسٹ انڈیز کی جانب سے آندرے رسل اور اوشین تھامس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے خلاف شائی ہوپ، ایون لوئس اور شیمرون ہیٹمائر کی نصف سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 321 رنز بنائے تھے۔

بنگلہ دیش کی فتح ویڈیو

حالاںکہ ویسٹ انڈیز نے اپنا پہلا وکٹ 6 رن ہی گںوا دیا تھا، کرس گیل بنا کوئی رن بنائے سیف الدین کی گیند پر مشفق الرحیم کو کیچ تھما بیٹھے۔

اس کے بعد لوئس اور شائی ہوپ نے دوسرے وکٹ کے لیے 116 رنوں کی پارٹنرشپ کر کے اسکور مستحکم کیا۔

ایون لوئس 67 گیندوں میں 70 رنز بنا کر شکیب الحسن کا شکار بنے، جبکہ شائی ہوپ محض 4 رنوں سے اپنی سنچری مکمل کرنے سے محروم رہ گئے اور 96 رنز بنا کر مستفیض الرحمن کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے محمد سیف الدین اور مستفیض الرحمن نے تین تین وکٹ حاصل کئے جبکہ شکیب الحسن نے دو بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

شکیب الحسن کو ان کی بہترین بلے بازی کے لیے مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Last Updated : Jun 17, 2019, 11:41 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details