اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بابر اعظم دوسرے ٹیسٹ سے بھی باہر - نیوزی لینڈ اور پاکستان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی نہیں کھیلیں گے۔

babar azam
babar azam

By

Published : Jan 2, 2021, 3:34 PM IST

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں شرکت نہ کرنے والے پاکستان کے باقاعدہ کپتان بابر اعظم دوسرے میچ سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔

زخمی بابر اعظم کی غیر موجودگی میں پاکستانی ٹیم کی کمان محمد رضوان سنبھالیں گے۔

بابر نے گزشتہ روز ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا تھا لیکن انہیں انگوٹھے میں درد محسوس ہوا جس کے بعد ٹیم انتظامیہ نے خطرہ نہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے دوسرے ٹیسٹ سے بھی انہیں باہر رکھنے کا ارادہ کیا ہے۔

پاکستانی ٹیم کے ڈاکٹر سہیل سلیم نے کہا کہ بابر کی انجری میں بہتری آئی تھی لیکن وہ مکمل طور پر فٹ نہیں تھے۔ وہ ہمارے باقاعدہ کپتان اور ٹیم کے بیٹنگ آرڈر کے ایک اہم کھلاڑی ہیں، لہذا ہم کوئی خطرہ مول نہیں لے سکتے۔

بابر اعظم کی غیر موجودگی میں محمد رضوان پاکستانی ٹیم کی کمان سنبھالیں گے

انہوں نے کہا کہ 'میڈیکل ٹیم بابر اعظم کی چوٹ کی نگرانی کر رہی ہے اور امید کرتے ہیں کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف گھریلو سیریز کے لیے ٹیم کے ساتھ موجود ہوں گے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم کی غیر موجودگی میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹی 20 سیریز میں 2-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں بھی وہ 0-1 سے پیچھے ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے کھیلا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details