اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بابر اعظم کا نیا ریکارڈ - پاکستان اسٹار بلے باز بابر اعظم

پاکستانی اسٹار بلے باز بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف جاری تین یک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں شاندار سنچری بنا کر ایک کیلینڈر برس میں سب سے کم اننگ میں ایک ہزار رنز بنانے کا 32 برسوں پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

بابر اعظم

By

Published : Sep 30, 2019, 10:39 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 4:14 PM IST

سری لنکا کے خلاف جاری دوسرے یک روزہ میچ میں بابر اعظم 105 گیندوں میں 115 رنز بنائے، اسی کے ساتھ ہی بابر اعظم ایک کیلینڈر برس میں سب سے کم اننگ میں ایک ہزار رنز بنانے والے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

بشکریہ ٹویٹر

انہوں نے اپنے ہم وطن کھلاڑی اور پاکستان کے سابق کپتان جاوید میاںداد کا 32 برسوں پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

بابر اعطم نے 19 یک روزہ اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کئے ہیں جبکہ جاوید میاںداد نے سنہ 1987 میں 21 اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کئے تھے۔

بابر اعظم رواں برس اب تک 2سنچری اور7 نصف سنچری بنا چکے ہیں۔

بابر اعظم اور جاوید میاںداد کے بعد اس فہرست میں تیسرے نمبر پر سابق کپتان محمد یوسف اور مصباح الحق ہیں جنہوں نے بالترتیب سنہ 2002 اور سنہ 2013 میں 23 اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کیے تھے جبکہ سابق سلامی بلے باز سعید انور نے سنہ 1996 میں 25 اننگز میں یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

اس کے علاوہ سابق کپتان عامر سہیل نے سنہ 1994 میں، سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد نے سنہ 1996 میں، سابق کپتان انضمام الحق نے سنہ 1999 میں اور محمد یوسف نے 2003 میں 27، 27 اننگز ایک ہزار رنز بنانے کا کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ایک کیلینڈر ایئر میں سب سے کم اننگ میں ایک ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کے نام ہے جنہوں نے محض 11 اننگز میں ایک ہزار رنز بنانے کا کارنامہ انجام دیا تھا۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 4:14 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details