اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آسٹریلیا کے ایشیز اسکواڈ پر سابق کھلاڑی حیران - مارک وا

آسٹریلیا کے سابق کرکٹرز مارک وا، شین وارن اور مارک ٹیلر نے ایشیز سیریز کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ میں الیکس کیری، جو برنس اور کرٹس پیٹرسن کو منتخب نہیں کئے جانے پر سوشل میڈیا پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

الیکس کیری

By

Published : Jul 28, 2019, 11:27 AM IST

انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی ایشیز سیریز کے لیے کرکٹ آسٹریلیا نے گزشتہ روز 17 رکنی ٹیم کا اعلان کیا، جس میں کیمرون بین کرافٹ، ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ کو بھی شامل کیا گیا ہے جو جنوبی افریقہ دورے پر بال ٹیمپرنگ کی وجہ سے ایک برس کی پابندی کا شکار ہوئے تھے۔

جبکہ عالمی کپ میں اپنی متاثر کن بلے بازی کی وجہ سے سب کی توجہ اپنی جانب راغب کرانے والے الیکس کیری کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے سابق کرکٹرز نے ناراضگی ظاہر کی۔

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی مارک وا نے ٹویٹر پر لکھا کہ الیکس کیری نہیں ہیں! یہ مذاق تو نہیں؟

انہوں نے کہا کہ عالمی کپ میں بہترین کارکردگی کے باوجود الیکس کیری کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا یہ بات میرے لیے حیران کن ہے۔

جبکہ عظیم اسپنر شین وارن نے انسٹاگرام پر لکھا کہ کیری ایشیز اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں یہ بات حیران کن اور مایوسی کی ہے۔

اس کے علاوہ سابق آسٹریلیائی کپتان مارک ٹیلر نے لکھا کہ میں مایوس ہوں کہ کرٹس پیٹرسن اور جو برنس ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے، انہوں نے مزید لکھا ان دونوں کھلاڑیوں نے اپنے پچھلے ٹیسٹ میچ میں سنچری بنائی تھی لیکن سلیکٹرز نے پچھلی کارکردگی کی بجائے حالیہ کارکردگی کی بنیاد پر سلیکشن کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایشیز اسکواڈ میں میتھیو ویڈ کو بھی شامل کیا گیا ہے جنہوں نے پچھلے دو برس سے کوئی بھی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا ہے لیکن ان کی حالیہ کارکردگی کی بنیاد پر انہیں ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details