اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آسٹریلیائی کپتان کا مایوس کن مظاہرے کا اعتراف - مظاہرے

ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فا ئنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد آسٹریلیائی کپتان نے ٹیم کی مایوس کن کار کرد گی کا اعتراف کرلیا۔

آسٹریلیائی قائد کا مایوس کن مظاہرے کا اعتراف

By

Published : Jul 12, 2019, 7:56 PM IST


فنچ نے کہاکہ ہم نے اپنے کھیل کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ جس طرح ٹیم 27 رن کے اسکور میں اپنے تین وکٹ گنوا چکی تھی اس کے بعد میچ میں واپسی کرنا مشکل تھا۔ انگلینڈ کے گیند بازوں نے صحیح جگہ گیند پھینکی اور بہترین بولنگ کی۔

آسٹریلیائی کپتان نے کہاکہ ٹیم ہمیشہ جیتنا چاہتی ہے اور جس طرح سے ہم نے لیگ سے لے کر سیمی فائنل تک کا سفر طے کیا ہے اس سے مجھے ٹیم پر فخر ہے۔ گزشتہ چھ ماہ میں ہم نے کافی محنت کی اور یہاں تک پہنچے۔ اگرچہ فائنل میں نہیں پہنچ پانے کا دکھ ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے میچ میں واپسی کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہو پائے۔ اتنے کم اسکور کا دفاع کرنا آسان نہیں تھا اور ہمیں جیتنے کے لئے انگلینڈ کے وکٹ گرانے تھے اور انگلینڈ کے بلے بازوں نے بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔

ینچ کے مطابق کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ آپ کا دن نہیں هوتا اور اس مقابلے میں ہمارا دن نہیں تھا۔ جب آپ اپنے پلان کو صحیح سمت میں نہیں لے جاتے ہیں تو انگلینڈ جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف آپ نہیں جیت سکتے۔ ہمیں آگے بڑھنے کے لئے کسی بھی صورت میں اپنی حریف ٹیم کو ہرانا تھا۔ اگرچہ ٹیم کے کئی کھلاڑی زخمی ہو گئے تھے لیکن ہم اس شکست کی وجہ نہیں بتا سکتے۔ ہم جیت کے ارادے سے یہاں آئے تھے پر ایسا کرنے میں ناکام رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details