آسٹریلیا کے آل راؤنڈر گلین میکسویل کہنی میں چوٹ کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے دورے سے باہر ہو گئے ہیں اور اسی کے ساتھ ہی ان کا آئی پی ایل کے ابتدائی دور میں کھیلنا بھی مشکوک ہے۔
میکسویل کی جگہ ٹیم میں ڈی آرسي شارٹ کو شامل کیا گیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے بدھ کو اس کی تصدیق کی ہے۔ میکویل کو بگ بیش لیگ (بی بی ایل ) کے دوران کہنی میں تکلیف تھی جس کے بعد درد بڑھنے پر ان کا اسکین کیا گیا تھا۔
اسکین رپورٹ میں ان کہنی میں چوٹ کی تصدیق ہوئی ہے۔میکویل کی سرجری ہوگی جس کی وجہ سے وہ چھ سے آٹھ ہفتے تک میدان سے باہر رہیں گے اور ایسے میں وہ مارچ کے آخر سے شروع ہونے والے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے آغاز میں بھی نہیں کھیل سکیں گے۔