اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آسٹریلیا 223 رنوں پر ڈھیر

ورلڈ کپ 2019 کے دوسرے سیمی فائنل میں میزبان انگلینڈ اورآسٹریلیا کے درمیان مقابلہ جاری رہے میچ میں آسٹریلیائی ٹیم 223 رن بنا کر ڈھیر ہوگئی۔

آسٹریلیا کو دوسرا جھٹکا

By

Published : Jul 11, 2019, 3:18 PM IST

Updated : Jul 11, 2019, 6:56 PM IST

انگلینڈ کے برمنھگم میں کھیلے جارہے ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔

لیکن آسٹریلیا کا پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ درست ثابت نہ ہو سکا ۔ آسٹریلیائی ٹیم پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے 49 ویں اوور میں 223 رن بنا کر آل آ ؤٹ ہو گئی۔

میچ کے دوسرے اوور کی پہلی گیند پر ہی کپتان ایرون فینچ بغیر کھاتہ کھولے آرچر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

تیسرے اوور میں کرس اووکس نے ڈیوڈ وارنر کونورنوں کے انفرادی اسکور پر چلتاکیا۔

اس کے بعد کرس ووکس نے پیٹر ہنڈاسکومب کوچار رنوں کے انفرادی اسکور پر کلین بولڈ کردیا۔

الیکس کیری 70 گیندوں پر چارچوکوں کی مدد سے 46 رن بنا کر عادل رشید کی گیند پر کیچ آ ؤٹ ہو گیے۔

دونوں بلے بازوں کے درمیان اب تک 102 رنوں کی شراکت داری ہوئی ۔ مارکوس اسٹونس بھی بغیر کوئی رن بنا ئے عادل رشید کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین لوٹ گیے۔

دونوں بلے بازوں کے درمیان اب تک 102 رنوں کی شراکت داری ہو چکی ہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے اسٹیون سمتھ 119 گیندوں پر چھ چوکوں کی مدد سے 85 رن بنا کر رن آؤٹ ہو گیے ۔ سٹیون اسمتھ کے آ ؤٹ ہونے کے بعد آسٹریلیائی ٹیم انگلینڈ کے گیندبازوں کا زیادہ دیر تک مقابلہ نہیں کرسکی۔

49 ویں اوور میں آسٹریلیا کی ٹیم 223 رن بنا کر آ ل ؤٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا کی جانب سےمیشل استارک(29) اور گلین میکسویل(22)رن بنا کر لور آرڈر میں ٹاپ اسکورر رہے۔

انگلینڈ کی جانب سےکرس ووکس اور عادل رشید کو تین۔تین جبکہ جفرے آرچر کو دو اور مارک ووڈ کو ایک وکٹ ملا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے تیز گیندباز آرچر کی گیند پر آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بلے باز الیکس کیری شدید طور پر زخمی ہوگیے۔ مرہم پٹی کے بعد وہ دوبارہ میدان میں اتریں

Last Updated : Jul 11, 2019, 6:56 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details