اردو

urdu

ETV Bharat / sports

'انگلینڈ کے پرستار بے رحم ہیں'

آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے اسپن گیند باز ناتھن لیون نے کہا کہ ان کی ٹیم انگلینڈ میں ہونے والے عالمی کپ میں انگلش شائقین کے رویہ کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

By

Published : May 27, 2019, 5:35 PM IST

'انگلینڈ کے پرستار بے رحم ہیں'

آئی سی سی عالمی کپ شروع ہونے سے قبل پریکٹس میچ میں اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کے خلاف انگلینڈ کے شائقین نے برا رویہ اختیار کرتے ہوئے غلط فقرے کسے تھے۔

ناتھن لیون نے کہا کہ ہمیں اس کی ہی امید تھی اور اب ہم اس طرح کی حرکتوں سے مقابلہ کرنے لےلیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے انگلینڈ میں دو ایشیز اور ایک یک روزہ سیریز کھیلی ہے اس کے علاوہ مجھے انگلینڈ میں کھیلنے کا کوئی خاص تجربہ نہیں ہے یہاں شائقین کی جانب سے پیار نہیں ملتا۔

ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ

واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ کو بال ٹیمپرنگ معاملے میں ایک برس کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا اسی لیے انہیں کرکٹ مداحوں کی جانب سے برے رویہ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

جب ڈیوڈ وارنر آؤٹ ہو کر پویلین جارہے تھے اور اسمتھ میدان پ آ رہے تھے تو انگلینڈ کرکٹ شائقین نے برا رویہ اختیار کیا تھا، لیکن اسمتھ نے اس کا معقول جواب دیتے ہوئے شاندار سنچری بنائی تھی۔

میچ کے بعد اسمتھ نے کہا تھا کہ میری توجہ صرف کھیل پر تھی اور میں نے بہترین بلے بازی کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details