اردو

urdu

ETV Bharat / sports

انگلینڈ کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست

عالمی کپ خطاب جیتنے کی مضبوط دعویدار مانی جا رہی میزبان انگلینڈ ٹیم کو گزشتہ روز وارم اپ میچ میں دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا نے 12 رنوں سے ہرادیا۔

انگلینڈ کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست

By

Published : May 26, 2019, 9:00 AM IST

اسٹیو سمتھ کی سنچری کے بعد گیندبازوں کی بہترین کارکردگی کے دم پر آسٹریلیا نے آئی سی سی ورلڈ کپ پریکٹس میچ میں انگلینڈ کو 12 رنز سے شکست دے دی۔

انگلینڈ کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست

آسٹریلیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 297 رن بنائے تھے اور انگلینڈ کی مضبوط بلے بازی اور حالیہ کارکردگی کو دیکھ کرایسا محسوس ہو رہا تھا کہ وہ اس ہدف کو آسانی سے حاصل کر لے گی، لیکن آسٹریلوی گیندبازوں نے اسے 12 رنز پہلے ہی 285 پر سمیٹ کامیابی حاصل کی۔

انگلینڈ کے لیے جیمز ویسے نے سب سے زیادہ 64 رنز بنائے، انہوں نے اپنی اننگز میں 76 گیندوں کا سامنا کیا اور پانچ چوکے لگائے۔ ان کے علاوہ اس میچ میں کپتانی کر رہے جوس بٹلر نے اپنے روایتی انداز میں کھیلتے ہوئے 31 گیندوں میں پانچ چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔

آخر میں کرس ووکس (40) نے ٹیم کو جتانے کا بھرپور کوشش کی، لیکن 275 کے مجموعی اسکور پر رن آؤٹ ہونے سے انگلینڈ کی جیت کی امیدیں مکمل طور پر ختم ہو گئی۔

گلین میکسویل اور الیکس کیری کی جوڑی نے مل کر جوفرا آرچر (1) کو رن آؤٹ کر انگلینڈ کو آل آؤٹ کر دیا۔

انگلینڈ کی جانب سے جیسن رائے 32، معین علی 22، جانی بيریسٹو 12 اور لیام پلنكٹ نے 19 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کے لیے جیسن بہرن ڈورف اور کین رچرڈسن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ناتھن کولٹر نائل، ایڈم زمپا، ناتھن ليون اور اسٹوائنس کو ایک ایک کامیابی ملی۔

اس سے پہلے اسمتھ نے ناظرین کے مذاق اڑانے کے بعد بھی اپنی بلے بازی پر توجہ دی اور سنچری اسکور کی، اسمتھ نے چوتھے نمبر پر آکر 102 گیندوں پر آٹھ چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے 116 رنز کی اننگز کھیلی، ان کے علاوہ ڈیوڈ وارنر نے 55 گیندوں پر 43 رنز بناکر ناقدیں کا منہ بند کر دیا۔

شان مارش اور کیری نے آسٹریلیا کے لیے 30 ، 30 رنز بنائے جبکہ عثمان خواجہ نے 31 اور کپتان ارون فنچ نے 14 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے لیام پلنکٹ سب سے کامیاب گیند باز رہے انہوں نے چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ مارک وڈ، ٹام كرین اور لیام ڈاؤسن کو ایک ایک کامیابی ملی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details