اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آئی پی ایل اکتوبر میں منعقد کیا کا جاسکتا ہے - آئی پی ایل اکتوبر میں منعقد کیا کا جاسکتا ہے

بائیں ہاتھ کے سابق بھارتی فاسٹ بالر اشیش نہرا نے کوروناوائرس کی وجہ سے ملتوی ہوئے آئی پی ایل کے موجودہ سیزن کے انعقاد کے بارے میں کہا ہے کہ اگر اکتوبر میں دنیا میں حالات معمول پر آ جاتے ہیں، تو آئی پی ایل کا انعقاد کیا جا سکتا ہے۔

آئی پی ایل اکتوبر میں منعقد کیا کا جاسکتا ہے
آئی پی ایل اکتوبر میں منعقد کیا کا جاسکتا ہے

By

Published : Apr 8, 2020, 7:04 PM IST

اشیش نہرا نے پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آئی پی ایل اگست میں نہیں ہوتا ہے تب بھی اس کا بہت زیادہ امکان ہے کہ بارش کی وجہ سے بہت سے مقابلے منسوخ ہو سکتے ہیں

آئی پی ایل اکتوبر میں منعقد کیا کا جاسکتا ہے

کیونکہ بھارت کے کئی حصوں میں اس دوران بہت بارش ہوتی ہے. اگر اکتوبر تک پوری دنیا میں حالات معمول پر آجاتے ہیں توآئی پی ایل کا انعقاد کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے بھارتی ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی میں یوراج سنگھ کے کھیلنے پر کہا کہ دھونی کی کپتانی میں یوراج اچھا کھیلا ہے۔

جتنا میں نے یوراج کا کریئر دیکھا ہے اس میں انہوں نے 2007 اور 2008 کے دوران اور اس کے بعد شاندار بلے بازی کی ہے۔2011 میں ون ڈے ورلڈ کپ کے دوران ہم نے دیکھا کہ بیمار ہونے کے بعد بھی یوراج نے دھونی کی کپتانی کے دوران کتنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

یوراج نے حال ہی میں کہا تھا کہ دھونی اور وراٹ کوہلی کے مقابلے سورو گنگولی کی کپتانی نے انہیں زیادہ حوصلہ افزائی کی تھی۔ سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ہر کھلاڑی کا اپنا پسندیدہ کپتان ہوتا ہے اور میرے مطابق دھونی کی کپتانی میں یوراج نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details