آسٹریلیا کے تیز گیند بازوں جوش ہیزل وڈ نے (5 وکٹ)، پیٹ کمنز(3 وکٹ) اور جیمز پیٹنسن(2 وکٹ) لے کر انگلینڈ کو تیسرے ایشیز ٹیسٹ کے دوسرے دن لنچ کے بعد پہلی اننگز میں صرف 67 رنز پر ڈھیر کر دیا اور پہلی اننگز میں 112 رنز کی برتری حاصل کر لی۔
آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 179 رنز پر آؤٹ کرنے کی خوشی زیادہ دیر نہیں ٹک سکی اور میزبان ٹیم نے لنچ کے بعد اپنے ہتھیار ڈال دیئے۔
انگلینڈ نے لنچ تک اپنے چھ وکٹ 24 اوور میں 54 رن پر گنوا دیئے تھے لیکن لنچ کے بعد 13 رن جوڑ کر اننگز 27.5 اوور میں 67 رن پر سمٹ گئی۔
ہیزل وڈ نے 30 رنز دے کر پانچ بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ پیٹ کمنز نے 3 اور جیمز پیٹنسن نے پر دو وکٹیں حاصل کیں۔
انگلینڈ کی جانب سے جو ڈینلی نے سب سے زیادہ 12 رنز بنائے اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز دوہرے ہندسے تک نہین پہنچ سکا۔