اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ایشیز سیریز: دلچسپ مقابلے میں انگلینڈ کی جیت - آسٹریلیا

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین جاری ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان انگلیند نے بین اسٹوکس کی شاندار بلے بازی کی بدولت آسٹریلیا کو ایک وکٹ سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے۔

ایشیز سیریز

By

Published : Aug 25, 2019, 11:32 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 6:48 AM IST

آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے ناٹ آؤٹ 135 رنز کی شاندار اننگ کھیلتے ہوئے انگلینڈ کو آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ایشیز ٹیسٹ میں دلچسپ مقابلے میں ایک وکٹ سے حیرت انگیز جیت اور پانچ میچوں کی سیریز میں 1۔1 کی برابری دلا دی۔

آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے ناٹ آؤٹ 135 رنز کی شاندار اننگ کھیلی

پہلی اننگز میں محض 67 رنز پر آؤٹ ہونے والی انگلینڈ کی ٹیم نے پانچویں اور آخری دن دوسری اننگز میں نو وکٹ پر 362 رن بنا کر شاندار کامیابی حاصل کی۔

ایشیز سیریز

انگلینڈ کی جیت کے ہیرو بین اسٹوکس کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا انہوں نے 219 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 135 رنز کی فاتحانہ اننگز کھیلی جس میں 11 چوکے اور آٹھ چھکے شامل تھے۔

انگلینڈ کی اپنی ٹیسٹ تاریخ میں ایک وکٹ سے یہ چوتھی جیت ہے، اسی کے ساتھ ہی انگلینڈ کی ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے یہ سب سے بڑی جیت ہے۔
اسٹوکس نے جیک ليچ کے ساتھ 10 ویں وکٹ کے لئے 62 گیندوں میں 76 رن کی ناٹ آؤٹ پارٹنرشپ کی، یہ چوتھی اننگز میں ہدف کا کامیاب تعاقب کرتے ہوئے آخری وکٹ کے لیے دوسری سب سے بڑی پارٹنرشپ ہے، اس پارٹنرشپ میں ليچ نے 17 گیندوں پر ناٹ آؤٹ ایک رن بنائے جبکہ اسٹوکس نے اس پارٹنرشپ میں 74 رنز بنائے۔

انگلینڈ کو 359 رن کا ہدف ملا تھا اور اس نے 9 واں وکٹ 289 رن پر گنوا دیا تھا لیکن اسٹوکس نے کریئر کی بہترین اننگز کھیل کر انگلینڈ کو ناقابل یقین جیت سے ہمکنار کردیا۔

میچ کے چوتھے روز انگلینڈ نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 3 وکٹ پر 156 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا، کپتان جو رٹ نے 75 رنز جبکہ اسٹوکس نے 2 رن سے اپنی اننگز کو آگے بڑھایا۔

روٹ 77 رن بنا کر آف اسپنر ناتھن لیون کا شکار بنے اس کے بعد اسٹوکس نے جانی بیرسٹو کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 89 رنز کی پارٹنرشپ کی۔

بیرسٹو کو جوش ہیزل وڈ نے آؤٹ کیا انہوں نے 68 گیندوں میں 4 چوکوں کی مدد سے 36 رن بنائے۔

جوس بٹلر ایک رن جبکہ کرس ووکس بھی ایک رن بنا کر ہیزل وڈ کا شکار بن گئے، بعد ازاں جوفرا آرچر نے 15 رنز بنائے اور انہیں ناتھن لیون نے آؤٹ کیا۔ جبکہ اسٹورٹ براڈ کھاتہ کھولے بغیر جیمز پیٹنسن کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

انگلینڈ نے نواں وکٹ 286 کے اسکور پر گنوا دیا اور آسٹریلیا کی جیت یقینی نظر آرہی تھی لیکن اسٹوکس نے اپنی آٹھویں سنچری بنا کر آسٹریلیا کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے ہیزل وڈ نے 4 اور ناتھن لیون نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 6:48 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details