اردو

urdu

ETV Bharat / sports

محمد سمیع کی گرفتاری پر روک

بھارتی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز محمد سمیع پر آئی پی سی کی دفعہ 498 اے کے تحت گھریلو تشدد کا مقدمہ درج ہے ہے لیکن فی الحال ان کی گرفتاری وارنٹ پر روک لگائی گئی ہے۔

محمد سمیع

By

Published : Sep 10, 2019, 5:02 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 3:36 AM IST

تیز گیند باز محمد سمیع کے خلاف گزشتہ روز گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا تھا اور 15 دنوں کے اندر خودسپردگی کی ہدایت دی گئی تھی لیکن ان کے وکیل سمیع کی گرفتاری پر روک لگانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ محمد سمیع بھارتی ٹیم کے ساتھ ویسٹ انڈیز دورے پر تھے اسی دوران ان کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا تھا جبکہ سمیع ویسٹ انڈیز دورہ مکمل ہونے کے بعد امریکہ چلے گئے تھے اور اب وہ بی سی سی آئی کے علاوہ اپنے امریکی وکیل سے بھی مسلسل رابطے میں ہیں۔

محمد سمیع پر ان کی بیوی حسین جہاں نے گھریلو تشدد کا الزام لگایا تھا اور عدالت نے ان کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا تھا۔

اس معاملے میں بی سی سی آئی کے ایک افسر نے بتایا کہ ویسٹ انڈیز دورہ مکمل ہونے کے بعد سمیع امریکہ چلے گئے تھے اور وہ 12 ستمبر کو واپس لوٹیں گے، انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں سمیع اپنے وکیل سے رابطے میں ہیں جبکہ انہوں نے بی سی سی آئی کو بھی اس معاملے سے آگاہ کیا ہے۔

سمیع کی گرفتاری کے وارنٹ جاری ہونے کے بعد بی سی سی آئی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ جب تک وہ چارج شیٹ نا دیکھ لیں تب تک ان کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی نہیں کی جائے گی۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 3:36 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details