اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ایک اور پاکستانی کرکٹر فکسنگ میں ملوث

پاکستان کے سابق بلے باز ناصر جمشید نے دو دیگر افراد کے ہمراہ پی ایس ایل کھلاڑیوں کو اسپاٹ فکسنگ کے لیے رشوت دینے کا اعتراف کیا ہے۔

Another Pakistani cricketer involved in fixing
فکسنگ میں ملوث ایک اور پاکستانی کرکٹر

By

Published : Dec 10, 2019, 2:41 PM IST

پاکستان کے سابق بلے باز ناصر جمشید پر ٹی ٹوئنٹی اسپاٹ فکسنگ کیس میں ساتھی کرکٹرز کو رشوت دینے کی سازش میں ملوث ہونے کا الزام ثابت ہوا ہے۔

دو دیگر افراد یوسف انور اور محمد اعجاز نے بھی پی ایس ایل کھلاڑیوں کو رشوت دینے کا اعتراف کیا ہے۔ تینوں کی سزا کا فیصلہ فروری میں کیا جائے گا۔

تفتیش کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ سنہ 2016 میں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بھی فکسنگ کرنے کی کوشش کی گئی تھی، جبکہ پی ایس ایل 2017 میں میچ فکس ہوئے تھے۔ دونوں ہی معاملات میں اس اوپنر (ناصر جمشید) نے ایک اوور کی پہلی دو گیندوں پر رن نہیں بنائے، جس کے بدلے میں انھیں رقم دی گئی۔

جمشید نے 9 فروری کو دبئی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے مابین پی ایس ایل میں فکسنگ کے لیے کھلاڑیوں کو اکسایا تھا۔

جمشید پاکستان کے لیے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز کھیل چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details