تجربہ کار آل راونڈر اینجلیو میتھیوز (ناٹ آوٹ 107) کی شاندار سنچری اور ان کی کپتان دنیش چانڈیمل (52) کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لئے 123 رن کی شاندار شراکت کی بدولت سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹسٹ میچ کے پہلے دن آج 87 اوور میں چار وکٹ پر 229 رن بنالئے۔
میتھیوز نے اپنی 11 ویں ٹیسٹ سنچری مکمل کی۔ دن کے اختتام تک، میتھیوز 228 گیندوں پر 107 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔ میتھیوز کا ایک سال کے بعد یہ پہلی سنچری اور انگلینڈ کے خلاف تیسری سنچری تھی۔
ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سری لنکا کی شروعات خراب رہی اور ٹیم صرف سات رن پر دو وکٹیں گنوا بیٹھی۔ تیزگیندباز جیمز اینڈرسن نے کوشل پریرا اور اوشادا فرنینڈو کو پویلین بھیج دیا۔ لاہورو تیریمانے اور میتھیوز نے تیسری وکٹ کے لئے 69 رنز کی شراکت کی۔ اینڈرسن نے تریمانے کو آؤٹ کرکے یہ شراکت توڑ دی۔ تریمانے نے 95 گیندوں پر 43 رنز میں پانچ چوکے لگائے۔