رائیڈو نے حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) کو خط لکھ کر کہا ہے کہ وہ حیدرآباد ٹیم کے لیے دوبارہ کھیلنا چاہتے ہیں۔
اس سے قبل رائیڈو نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے اگلے سیزن میں چینئی سپر کنگز کی جانب سے کھیلیں گے اور اسی کے بعد سے ان کے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی قیاس آرائی نے زور پکڑ لیا تھا۔
واضھ رہے کہ رائیڈو کا نام عالمی کپ ٹیم میں اضافی کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا تھا لیکن شکھر دھون اور وجے شنکر کے زخمی ہونے کے بعد بھی انہیں ٹیم میں جگہ نہیں دی گئی تھی اور ان کی جگہ رشبھ پنت اور مینک اگروال کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے مایوس ہو کر کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔
امباتی رائیڈو نے حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کو خط لکھ کر کہا کہ میں آپ کے ذہن میں یہ بات لانا چاہتا ہوں کہ میں اپنا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے کرکٹ کے تمام فارمیٹ میں کھیلنا چاہتا ہوں۔
ایچ سی اے کے سی ای او نے بیان جاری کر کے کہا کہ امباتی رائیڈو نے اپنا ریٹائرمنٹ واپس لیتے ہوئے خود کو ایچ سی اے کے لیے سال 2019-20 میں محدود اوورز کے کھیل کے لیے دستیاب رکھا ہے۔