نئی دہلی:انگلینڈ کے سابق تیزگیندباز ڈومینک کارک کا خیال ہے کہ 5 فروری سے بھارت اور انگلینڈ کے مابین شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں شبھمن گل اور رشبھ پنت جیسے نوجوان کھلاڑیوں پر سبھی کی نظریں رہیں گی۔
انگلینڈ کے لئے 37 ٹیسٹ کھیلنے والے اور اب کمنٹیٹر بن چکے کارک نے اسٹار اسپورٹس کے شو کرکٹ کنیکٹیکٹ میں کہا کہ 'اس سیریز میں گل اور پنت جیسے نوجوان کھلاڑیوں پر سبھی کی نظریں رہیں گی کیونکہ دونوں کھلاڑیوں نے حال ہی میں آسٹریلیا کے دورے میں اپنی شاندار کارکردگی سے سب کو متاثر کیا ہے۔