پاکستان کے امپائر احسن رضا نے اتوار کو پنڈی میں زمبابوے کے خلاف 50 ویں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں امپائرنگ کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ۔ یہ اعزاز پانے والے وہ دنیا کے پہلے امپائر ہیں۔
احسن رضا 50 ٹی ٹوئنٹی میں فرائض انجام دینے والے پہلے امپائر - ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں امپائرنگ
سری لنکا کرکٹ ٹیم پر حملے میں شدید زخمی ہونے والے امپائر احسن رضا 50 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں امپائرنگ کے فرائض انجام دینے والے پہلے امپائر بن گئے ہیں۔
احسن رضا 50 ٹی ٹوئنٹی میں فرائض انجام دینے والے پہلے امپائر
پاکستان بمقابلہ زمبابوے کے دوسری ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ سے قبل امپائر احسن رضا کو پی سی بی کی جانب سے علیم ڈار نے یادگاری شیلڈ دی ۔
انہوں نے بطور امپائر اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز فروری 2010 میں افغانستان اور کینیڈا کے درمیان شارجہ میں کھیلے گئے میچ سے کیا ۔مئی 2015 میں احسن رضا نے پہلی مرتبہ پاکستانی سرزمین پر زمبابوے کے خلاف کرکٹ سیریز میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچوں میں امپائرنگ کی۔