اردو

urdu

ETV Bharat / sports

انگلینڈ کو اپنی کمزوریوں کو دور کرنا ہوگا: ناصر حسین - ناصر نے لائیڈ کی تنقیدوں کا جواب دیتے

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین نے انگلینڈ کو بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شکست کے بعد مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ پچ کو مورد الزام ٹھہرانے کی ذہنیت سے باہرآئیں اور اپنے حالیہ بیرون ملک ریکارڈ سے سبق لیتے ہوئے آخری دو ٹیسٹ میچ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔

nasir hussain
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین

By

Published : Feb 20, 2021, 8:03 PM IST

انگلینڈ کے سابق کھلاڑی ڈیوڈ لائیڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے بعد چنئی کی پچ پر تنقید کی تھی۔ ناصر نے لائیڈ کی تنقیدوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شکست کے لیے انگلینڈ کے اسپنرز کی تنقید کرنی چاہئے کیونکہ وہ تمام اوورز میں فل ٹاس بولنگ کرتے رہے۔

ناصر حسین نے کہا "انہیں یہ محسوس کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ گھر سے باہر کتنے اچھے ہیں اور روی چندرن اشون اور روہت شرما نے اس پر بیٹنگ بھی کی ہے، میں نے آخری پانچ ٹیسٹوں میں انگلش اسپنرز کی جانب سے اس طرح کی بولنگ کبھی نہیں دیکھی جیسی جیک لیچ اور معین علی نے پہلی اننگز میں کی، اور ہر دوسرے اوور میں فل ٹاس گیند ہوتی تھی.

انھوں نے کہا کہ میں نے اکشر پٹیل یا اشون کو فل ٹاس گیند کرتے ہوئے نہیں دیکھا، ان کے پاس قابو اور وکٹیں لینے کی صلاحیت تھی، اسی پر انگلینڈ کو کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسرا ٹیسٹ پچ کی وجہ سے دلچسپ تھا، انگلینڈ نے پہلا ٹیسٹ 227 رنز سے جیتا تھا، جب کہ دوسرے ٹیسٹ میں ہندوستانی ٹیم 317 رنز سے جیت حاصل کی اور سیریز میں 1-1 سے برابری کرلی ہے۔

ناصر نے کہا "پچ کی وجہ سے ہر گیند پر میری نگاہ تھی، یہ بہت پرکشش تھا، اور بہت ساری چیزیں چل رہی تھیں، اشون نے دوسری اننگز میں 100 رنز بنائے اور روہت شرما نے پہلی اننگز میں 160 رنز بنائے اور ہندوستان نے اسی پچ پر 600 رنز بنائے ہے۔

ناصر حسین نے کہا کہ ''مجھے امید ہے کہ انگلینڈ حقیقت میں کبھی بھی پچ، ٹاس، ڈی آر ایس اور امپائرز کا رونا نہیں روتا ہے، اس کے بجائے انہیں ان محکموں کو بہتر بنانا چاہئے جن میں وہ کمتر سمجھے جاتے ہیں، مجھے امید ہے کہ وہ ایسا کریں گے "

ABOUT THE AUTHOR

...view details