ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے ڈے نائٹ ٹسٹ میچ کے دوسرے دن میزبان ٹیم آسٹریلیا کے تین وکٹوں کےنقصان پر 589 رنوں پر پہلی اننگز ڈکلئیر کرنے کے بعد پاکستانی ٹیم کی اننگز بری طرح لڑ کھڑا گئی ہے۔
پہلی اننگز میں پاکستان کی شروعات مایوس کن رہی۔ تین رنون کے مجموعی اسکور پر امام الحق دورن بناکر اسٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوگیے۔اظہرعلی نورن بنا کر کمنز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگیے۔
اسد شفیق بھی نورن بناکرپویلین کی طرف چلتے بنے۔افتخار احمد دس رن بناکر اسٹارکے تیسرے شکاربنے۔اس کے بعد محمد رضوان بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گیے۔
دوسرے دن کے کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے چھ وکٹوں پر 96 رن بنالیے لیکن وہ میزبان سے اب بھی 493رن پیھچے ہے۔کپتان بابراعظم43رن اور یاسرشاہ چار رن بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔
آسٹر یلیا کی جانب سے میشل اسٹارک نے چار وکٹ حاصل کیے ۔ اس کے علاوہ پیٹ کمنز اور جوس ہیجل ووڈ کو ایک ایک وکٹ ملا۔
اس سے قبل ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے دوسرے دن کے آغاز میں آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے ٹرپل سنچری مکمل کر لی ۔وہ پاکستان کے خلاف ٹرپیل سنچری بنانے والے دنیا کے چوتھے بلے بازی ہیں۔