اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بابرآعظم میں مستقبل کے عظیم بلے باز کی جھلک: محمد اظہرالدین - سابق بھارتی کپتان محمد اظہرالدین

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرالدین نے پاکستان کے نوجوان کرکٹر بابرآعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابرآعظم اگر اسی مستقل مزاجی سے آگے بڑھتے رہے تو وہ کئی کارنامے انجام دے سکتے ہیں اور ان میں مستقبل کے عظیم بلے باز کی جھلک نظر آتی ہے۔

بابر آعظم میں مستقبل کے عظیم بلے باز کی جھلک:محمد اظہرالدین
بابر آعظم میں مستقبل کے عظیم بلے باز کی جھلک:محمد اظہرالدین

By

Published : Jul 29, 2020, 6:14 PM IST

سابق بھارتی کپتان محمد اظہرالدین نے اسپورٹس کیڑا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا ہر کھلاڑی کا اپنا دور اور مزاج ہوتا ہے، میں وراٹ کوہلی سمیت کسی سے بھی بابر کا موازنہ درست نہیں سمجھتا ہوں۔ کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں انگلینڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے بہترین انتظامات کیے۔ اس سے دیگر ملکوں کو بھی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں 57 سالہ محمد اظہرالدین نے کہا کہ بابراعظم بہت اچھے کرکٹر ہیں۔ ان میں اتنی صلاحیت ہے کہ پاکستان کے عظیم بلے بازوں میں جگہ بنا سکتے ہیں، وہ ابھی نوجوان ہیں اور ان میں بہت کرکٹ باقی ہے۔ ایک سوال پر سابق کپتان نے کہا کہ بابر اعظم کا وراٹ کوہلی سے موازنہ درست نہیں، ہر کوئی اپنے زمانے کا بہترین کھلاڑی اور اس کا اپنا مزاج ہوتا ہے، میں موازنہ کرنے کے حق میں نہیں ہوں، جو بھی اچھا ہو اس کی بیٹنگ کا لطف اٹھانا اور تعریف کرنی چاہیے۔

مستقبل میں ہند پاک مقابلوں کے امکانات پر انھوں نے کہا کہ یہ حکومتوں کا معاملہ ہے، دونوں پڑوسی ملکوں میں بات چیت شروع ہو تب ہی سیریز بھی ممکن ہوسکتی ہے۔ محمد اظہرالدین نے انکشاف کیا کہ وہ پاکستانی بیٹنگ کوچ یونس خان کو اس وقت سے جانتے ہیں جب انہوں نے دو دہائی قبل ڈیبیو کیا تھا۔ 57 سالہ اظہر نے اس یونس خان کیلئے اپنے اس مشورے کا بھی تذکرہ کیا جو انہوں نے یونس خان کو 2016 میں پاکستان کے دورہ انگلینڈ کے موقع پر دیا تھا اور جس کے نتیجے میں بلے باز نے اوول میں شاندار ڈبل سنچری بنائی تھی۔واضح رہے کہ یونس خان نے حال میں ہی اس کا تذکرہ کیا تھا اور اظہر کے ساتھ اس کے لئے اظہار تشکر کیا تھا۔

محمد اظہر الدین نے مزید کہا کہ میں نے اسے ٹی وی پر بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھا تھا اور وہ غلط انداز میں کھیل رہے تھے۔ کبھی وہ کریز کے آؤٹ سائیڈ سے کھیل رہے تھے اور کبھی وہ دوسری چیزوں کی آزمائش کر رہے تھے۔ مجھے ایسا کھلاڑی دیکھنا پسند نہیں تھا جس نے 10،000 رنز بنائے تھے اور وہ اس انداز میں بیٹنگ کر رہا تھا لہذا میں نے انہیں فون پر مشورہ دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details