اردو

urdu

ETV Bharat / sports

لٹل ماسٹر کی 70 ویں سالگرہ پر خصوصی پیشکش

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز اور لٹل ماسٹر کے نام سے مشہور سینل گاؤسکر کی آج 70 ویں سالگرہ ہے۔

سینل گاؤسکر

By

Published : Jul 10, 2019, 7:04 PM IST

بھارت کے اس عظیم بلے باز کی پیدائش 10 جولائی سنہ 1949 کو ریاست مہارشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں ہوئی تھی۔

بھارتی کرکٹ کے اس عظیم بلے باز کو ان کی بہترین بلے بازی کے لیے دنیا انہیں دی لٹل ماسٹر کے نام سے بھی جانتی ہے۔

گاؤسکر کی 70 ویں سالگرہ، ویڈیو

سنیل گاؤسکر نے سنہ 1970 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے ٹیسٹ کریئر کا آغاز کیا تھا، اپنے پہلے ہی میچ میں انہوں نے شاندار نصف سنچری بنائی تھی جبکہ اس کے چار برسوں کے بعد سنہ 1974 میں انگلینڈ کے خلاف یک روزہ کریئر کا آغاز کیا تھا۔

انہوں نے 125 ٹیسٹ میچوں میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کی ہے اور 34 سنچری اور 45 نصف سنچر کی مدد سے 10122 رنز بنائے ہیں جبکہ 108 یک روزہ میچوں میں 3092 رنز بنائے ہیں جس میں ایک سنچری اور 27 نصف سنچری شامل ہے۔

جب کبھی 70 کی دہائی کے عظیم بلے بازوں کی فہرست بنے گی اس وقت اس بلے باز کا نام سرفہرست ہوگا۔

گاؤسکر کی پیدائش کے وقت ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا تھا۔

در اصل جن ان کی پیدائش ہوئی تھی اور ہسپتال میں ان کے رشتے دار انہیں دیکھنے کے لیے پہچے تو ان کے چچا نے دیکھا کہ گاؤسکر کے کان کے پیچھے ایک چھوٹا سا سوراخ ہے، جب ان کے چچا دوسرے دن ہسپتال پہنچے اور گاؤسکر کو گود میں اٹھا کر کھلانے لگے تو پایا کہ کان کی پیچھے سوراخ نہیں ہے۔

انہیں تشویش ہوئی اور اس بات کی اطلاع انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو دی اور کہا کہ یہ وہ بچہ نہیں ہے جو انہوں نے کل دیکھا تھا یعنی بچہ تبدیل ہوا تھا، پہلے تو ہسپتال انتظامیہ نے بچی تبدیل ہونے کی بات سے انکار کیا لیکن تھوڑی دیر بعد ہسپتال عملہ حرکت میں آیا اور گاؤسکر کو دھونڈنے کا کام شروع ہوا۔

آخر کار تھوڑی دیر بعد ہسپتال کے دوسرے وارڈ میں گاؤسکر ملے جسے نرس نے غلطی سے ایک مچھوارے کی بیوی کے پاس سلا دیا تھا اور مچھوارے کے بچے کو گاؤسکر کی ماں کے پاس سلا دیا تھا۔

سنیل گاؤسکر کے چچا کی بر وقت یاد دہانی کی وجہ سے گاؤسکر مل گئے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details