اردو

urdu

By

Published : May 10, 2019, 9:53 AM IST

Updated : May 10, 2019, 12:00 PM IST

ETV Bharat / sports

آئی پی ایل: وہ پانچ ریکارڈز جو اس سیزن میں نہیں ٹوٹ سکتے

انڈین پریمیئر لیگ اپنے اختتام کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے اور 12 مئی کو ہونے والے فائنل کے لیے ممبئی انڈیئنز نے پہلے ہی جگہ بنا لی ہے جبکہ دوسری ٹیم کا فیصلہ آج چینئی اور دہلی کے درمیان مقابلے کے بعد ہوگا۔

آئی پی ایل 2019 کے وہ 5 ریکارڈ جن کا ٹوٹنا اب ناممکن ہے

اب جب لیگ میں صرف تین ٹیمیں باقی ہیں تو آئیے جانتے ہیں ان ریکارڈز کے بارے میں جنہیں توڑنا ابھی ناممکن ہے۔

آئی پی ایل 2019 کے وہ 5 ریکارڈ جن کا ٹوٹنا اب ناممکن ہے

سب سے زیادہ رنز:
انڈین پریمیئر لیگ میں سب سے زیادہ رن بنانے کے معاملے میں پہلے مقام ڈیوڈ وارنر ہیں،

ڈیوڈ وارنر
اگرچہ وارنر درمیان میں ہی لیگ کو چھوڑ کر وطن لوٹ گئے اس کے باوجود ان کے رنز کے پہاڑ کے پاس کوئی نہیں پہنچ پایا، وارنر نے 12 میچوں میں 69.20 کے اوسط سے 692 رنز بنائے ہیں۔وارنر کے بعد سب سے زیادی رنوں کے معاملے میں کنگز الیون پنجاب کے لوکیش راہ ہیں جنہوں نے 593 رنز بنائے ہیں لیکن ان کی ٹیم اب ٹورنامنٹ میں نہیں ہے اس لیے یہ ریکارڈ ٹوٹنا ناممکن ہے۔

جبکہ 503 رنز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں شکھر دھون ہیں اور دہلی کو اب کم از کم ایک میچ کھیلنا ہے لہٰذا دھون کے پاس موقع تو ہوگا لیکن وارنر کو پیچھے چھوڑنے کے لیے انہیں 189 رن بنانے ہوں گے جو تقریباً ناممکن ہے۔

سب سے زیادہ چھکے:
ٹورنامنٹ میں اس بار کافی بلند و بالا چھکے دیکھنے کو ملے اور ہر میچ میں لگنے والے چھکوں کو دیکھ مداح بھی کافی پرجوش نظر آئے، اس سے الگ اگر کسی نے اپنی خطرناک بلے بازی اور چھکوں سے متاثر کیا تو وہ ہیں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے جارحانہ بلے باز آندرے رسل۔

آندرے رسل
رسل نے اس بار صرف 14 مقابلوں میں اکیلے ہی 52 چھکے لگائے، ہر میچ میں ان کے بلے سے اوسطا 3-4 چھکے نکلے۔یہی وجہ ہے کہ سب سے زیادہ چھکے لگانے کے معاملے میں ان کے ارد گرد بھی کوئی نہیں ہے۔ان کے بعد دوسرے نمبر پر پنجاب کے کرس گیل ہیں جنہوں کل 34 چھکے لگائے ہیں لیکن ان کی ٹیم اب ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہے تو وہ چاہ کر بھی اسے توڑ نہیں پائیں گے۔جبکہ تیسرے نمبر پر ہاردک پانڈیا ہیں جنہوں نے اب تک 29 چھکے لگائے ہیں لیکن انہیں اب صرف ایک میچ کھیلنا ہے جس میں 23 چھکے لگانا ناممکن ہے۔

سب سے تیز نصف سنچری:
لیگ میں یہ ریکارڈ پہلے دہلی کیپیٹلز کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کے نام تھا، لیکن ہاردک پانڈیا نے اسے توڑ دیا۔

ہاردک پانڈیا
پنت نے 24 مارچ کو ممبئی کے خلاف 18 گیندوں میں نصف سنچری لگائی تھی جبکہ ہاردک پانڈیا نے 28 اپریل کو کولکاتا کے خلاف محض 17 گیندوں میں نصف سنچری بنا کر اس ریکارڈ کو اپنے نام کر لیا تھا۔اگرچہ دونوں ہی کھلاڑیوں کی ٹیم اب بھی ٹورنامنٹ ہے لیکن پانڈیا کے اس ریکارڈ کو توڑنا فی الحال کسی کے لیے آسان نہیں ہو گا۔

سب سے زیادہ بلے بازی اوسط:
اس معاملے میں چینئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کےآس پاس کوئی بھی بلے باز نہیں ہے اور دھونی پہلے مقام پر برقرار ہیں۔

دھونی کو اب کم از کم ایک میچ اور کھیلنا ہے باوجود اس کے ان کی اوسط سب سے زیادہ ہے۔

مہندر سنگھ دھونی
دھونی نے کھیلے گئے 13 میچوں میں 135.00 کی اوسط سے کل 405 رنز بنائے ہیں۔

جبکہ دوسرے نمبر پر حیدرآباد کے ڈیوڈ وارنر ہیں لیکن ان کا اوسط صرف 69.20 ہے اور وہ اب ٹورنامنٹ میں بھی نہیں ہیں۔

سب سے زیادہ نصف سنچری:
ریکارڈ کی اس فہرست میں ایک بار پھر حیدرآباد کے بلے باز ڈیوڈ وارنر ہی پہلے نمبر پر ہیں، حیدرآباد کے سلامی ملے باز وارنر نے کھیلے گئے کل 12 مقابلوں میں 8 نصف سنچریاں بنائی ہیں، لیگ کو درمیان میں چھوڑ کر جانے کے باوجود وارنر پہلے مقام پر برقرار ہیں۔

ڈیوڈ وارنر

ان کے علاوہ اس فہرست میں 6 نصف سنچری کے ساتھ دوسرے نمبر پر پنجاب کے سلامی بلے باز کے ایل راہل ہیں لیکن ان کی ٹیم پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہے۔

وہیں دہلی کے بائیں ہاتھ کے بلے باز شکھر دھون کے نام 5 نصف سنچریاں درج ہیں لیکن وہ چاہ کر بھی باقی کے 1-2 میچ میں 4 نصف سنچری نہیں لگا پائیں گے اور یہاں بھی وارنر ہی چیمپئن ہیں۔

Last Updated : May 10, 2019, 12:00 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details