بھارت کے 242 رنوں کے جواب میں نیوزی ٹیم نیوزی لینڈ نے پہلے دن کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 63 رن بنا لئے ہیں۔ اوپننگ بلے باز ٹام لیتھم (27رن) اور تھومس بلنڈیل(29)رنوں کے ساتھ ناٹ آ ؤٹ ہیں۔
اس سے قبل کرائسٹ چرچ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ۔
محتاط انداز میں شروعات کے باوجود بھارت کی پہلی اننگز لڑکھڑا گئی اور 30 رنوں کے مجموعی اسکور میانک اگروال(سات رن) بنا کر بولٹ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے ۔
اس کے بعد پرتھوی شا اور چیشتور پجارا نے دوسرے وکٹ کے لئے 80 رنوں کی شراکت داری کی ۔ 54 رنوں کے مجوعی اسکور پر پرتھوی شاہ ہمت ہار گئے اور جیمیسن کی گیند پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے ۔
کپتان وراٹ کوہلی ایک بار پھر ناکام رہے اور تین رن بنا کر ٹم ساؤتھی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے ۔