ولیمسن نے 154 گیندوں میں 148 رنز جبکہ راس ٹیلر نے 69 رنز بنائے اس کے علاوہ دیگر کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر کریز پر نہیں ٹک سکا۔
کین ولیمسن نے 148 رنز بنائے اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر گیندبازی کا فیصلہ کیا تھا جسے اس کے تیز گیند باز شیلڈن کوٹریل نے درست ٹھہراتے ہوئے پہلے ہی اوور میں مارٹن گپٹل اور کولن منرو کو آؤٹ کر دیا تھا۔
شروعاتی جھٹکوں کے بعد ولیمسن اور راس ٹیلر نے 160 رنز کی پارٹنرشپ کر کے ٹیم کو شروعاتی بحران سے نکالا۔
کاٹریل نے چار وکٹ حاصل کئے ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیلڈن کاٹریل نے بہترین گیندبازی کی اور 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ کارلوس بریتھویٹ نے 2 اور کرس گیل نے ایک وکٹ حاصل کیا۔