اردو

urdu

ETV Bharat / sports

1988 کورونا ٹیسٹ، چنئی کے دو کھلاڑیوں سمیت 13 متاثر - سریش رینا ذاتی وجوہات کی بناء پر بھارت واپس آگئے ہیں

آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن کے لیے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہنچنے والی آٹھ ٹیموں کے کھلاڑیوں اور معاون عملے کے 20 سے 28 اگست تک کورونا وائرس (کوویڈ۔19) کے کل 1988 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ اس دوران کھلاڑی سمیت 13 اراکین کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔

1988 corona test, 13 affected including two chennai super kings players
1988 کورونا ٹیسٹ، چنئی کے دو کھلاڑیوں سمیت 13 متاثر

By

Published : Aug 29, 2020, 9:26 PM IST

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے یہ بیان جاری کیا۔ بی سی سی آئی نے اپنے بیان میں یہ نہیں بتایا ہے کہ کورونا سے متاثرہ ٹیم کے کون سے کھلاڑی اور ممبر ہیں۔ لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ ان سبھی کا تعلق چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) ٹیم سے ہے۔ چنئی کی ٹیم نے اب یکم ستمبر تک اپنی پریکٹس بند کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ دونوں کھلاڑی فاسٹ بولر دیپک چاہر اور بیٹسمین رتوراج گائکواڈ ہیں۔

1988 کورونا ٹیسٹ، چنئی کے دو کھلاڑیوں سمیت 13 متاثر

بی سی سی آئی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئی پی ایل کے لیے سخت حفاظتی اور صحت کے پروٹوکول کے قواعد وضع کیے گئے ہیں۔ بورڈ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے آنے کے بعد سے کھلاڑیوں کی لازمی جانچ اور قرنطین کا عمل شروع ہوگیا تھا۔ 20 سے 28 اگست تک تمام ٹیموں سے 1988 کورونا ٹیسٹ کرائے گئے ہیں جس میں کھلاڑی، اسپورٹ اسٹاف، ٹیم مینجمنٹ، بی سی سی آئی عملہ، آئی پی ایل آپریشنل ٹیم، ہوٹل اور گراؤنڈ ٹرانسپورٹ عملہ شامل ہے۔ ان میں سے دو کھلاڑی سمیت 13 اراکین مثبت پائے گئے ہیں۔

تمام متاثرہ افراد اور ان کے قریبی لوگوں میں کوئی علامت نہیں ہیں لیکن ان 13 افراد کو ٹیم کے دیگر ممبروں سے الگ تھلگ کر دیا گیا ہے۔ آئی پی ایل کی میڈیکل ٹیم ان کی نگرانی کر رہی ہے۔ بی سی سی آئی نے بتایا کہ آئی پی ایل پروٹوکول کے مطابق آئی پی ایل 2020 سیزن کے دوران تمام شرکاء کا یکساں طور پر ٹیسٹ کیا جانا جاری رہے گا۔

سریش رینا کے رشتہ داروں پر حملے میں پھوپھا کی موت

ادھر چنئی ٹیم کے اسٹار بلے باز سریش رینا ذاتی وجوہات کی بناء پر بھارت واپس آگئے ہیں اور وہ اس بار آئی پی ایل کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ چنئی کی ٹیم نے اپنا پریکٹس سیشن یکم ستمبر تک ملتوی کر دیا ہے۔ آئی پی ایل کے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) کے تحت جن کی رپورٹس مثبت ہیں ان کو کم از کم دو ہفتوں تک آئسولیشن میں رہنا پڑے گا اور اس کے بعد ان کے دو ٹیسٹ منفی ہونے چاہیں تب ہی وہ ٹیم میں شامل ہو سکیں گے۔ یہ ممبر باقی گروپ سے الگ ہو جائیں گے اور تنہائی میں رکھے جائیں گے اور یہ بھی دیکھا جائے گا کہ ان کے ساتھ کس کس کا رابطہ ہوا۔

1988 کورونا ٹیسٹ، چنئی کے دو کھلاڑیوں سمیت 13 متاثر

آئی پی ایل کے کووڈ 19 پروٹوکول کے مطابق ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو متحدہ عرب امارات پہنچنے کے فورا بعد ہوائی اڈے پر کورونا وائرس کی جانچ کرانی ہوگی۔ اس کے بعد کھلاڑیوں کو پہلے دن، تیسرے اور پانچویں دن ہوٹل میں چھ دن کے لازمی قرنطین مدت کے دوران کورونا وائرس کی جانچ کرانی ہوگی۔ ان تینوں جانچ کی رپورٹ منفی ہونے کے بعد ہی کھلاڑیوں کو تربیت کی اجازت ہوگی۔

چنئی کے ان 13 ارکان کی مثبت رپورٹ کورونا وائرس کی جانچ کے تیسرے دور میں آئیں۔ ہوٹل کے قرنطین کے پانچویں روز کھلاڑیوں کے تیسرے راؤنڈ کی جانچ کی گئی۔ چنئی نے ہوٹل میں اپنے کھلاڑیوں کی قرنطین کی مدت میں توسیع کر دی ہے اور ان کی تربیت ملتوی کر دی ہے۔ سی ایس کے کی ٹیم 21 اگست کو دبئی پہنچی۔ سی ایس کے نے دبئی پہنچنے سے قبل چنئی میں اپنے کھلاڑیوں کے لیے پانچ دن کی تربیت کا انتظام کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details