اردو

urdu

By

Published : Feb 5, 2021, 10:32 PM IST

ETV Bharat / sports

آئی پی ایل نیلامی کے لئے 1097 کھلاڑی رجسٹرڈ

آئی پی ایل کے 14 ویں سیزن کے لئے 18 فروری کو چنئی میں ہونے والی نیلامی کے لئے 1097 کھلاڑیوں کو رجسٹرد کیا گیا

آئی پی ایل نیلامی کے لئے 1097 کھلاڑی رجسٹرڈ
آئی پی ایل نیلامی کے لئے 1097 کھلاڑی رجسٹرڈ

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے 14 ویں سیزن کے لئے 18 فروری کو چنئی میں ہونے والی نیلامی کے لئے 1097 کھلاڑیوں کو رجسٹرد کیا گیا ہے جس میں 283 کھلاڑی غیرملکی ہیں۔

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جے شاہ نے جمعہ کے روز جاری ایک بیان میں بتایا کہ آئی پی ایل نیلامی کے لئے کھلاڑیوں کا رجسٹریشن 04 فروری کو ختم ہوا اور 1097 رجسٹرڈ کھلاڑیوں میں 814 بھارتی اور 283 غیرملکی کھلاڑی شامل ہیں۔

چنئی میں نیلامی دوپہر تین بجے سے شروع ہوگی۔ ان رجسٹرڈ کھلاڑیوں میں 207 کیپڈ، 863 ان کیپڈ اور 27 ایسوسی ایٹ کھلاڑی ہیں۔ ان میں 21 کیپڈ بھارتی کھلاڑی، 186 کیپڈ بین الاقوامی کھلاڑی اور 27 ایسوسی ایٹ کھلاڑی شامل ہیں۔

ان کیپڈ بھارتی کھلاڑی کی تعداد 743 اور ان کیپڈ بین الاقوامی کھلاڑیوں کی تعداد 68 ہے۔ بی سی سی آئی نے بتایا کہ اگر ہر فرنچائیزی کو اپنی ٹیم میں 25 کھلاڑی رکھنے ہوں گے جو نیلامی میں 22 غیرملکی سمیت 61 کھلاڑی خریدے جائیں گے۔

غیرملکی کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم سے ہیں جس سے 56 کھلاڑی نیلامی میں اتریں گے۔ آسٹریلیا سے 42، جنوبی افریقہ سے 38، سری لنکا سے 31، افغانستان سے 30، نیوزی لینڈ سے 29، انگلینڈ سے 21، بنگلہ دیش سے پانچ، آئرلینڈ سے دو، نیپال سے آٹھ، ہالینڈ سے ایک، اسکاٹ لینڈ سے سات، یو اے ای سے نو، امریکہ سے دو اور زمبابوے سے دو کھلاڑی نیلامی میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل نیلامی ، 713 ہندوستانی کھلاڑیوں سمیت 971 کھلاڑی رجسٹرڈ

ABOUT THE AUTHOR

...view details