اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Brisbane Olympics 2032 آسٹریلیا اولمپک میں کرکٹ دیکھنا چاہتا ہے - برسبین 2032 اولمپک

کرکٹ کو اگر لاس اینجلس میں 2028 میں ہونے والے اولمپک گیمز میں شامل نہیں کیا جاتا ہے تو کرکٹ آسٹریلیا اس کھیل کو برسبین میں ہونے والے 2032 گیمز میں شامل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ Cricket in Brisbane Olympics 2032

آسٹریلیا اولمپک میں کرکٹ دیکھنا چاہتا ہے
آسٹریلیا اولمپک میں کرکٹ دیکھنا چاہتا ہے

By

Published : Aug 16, 2022, 7:11 AM IST

میلبورن: کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے پیر کو جاری ویئر دی گیم گروز‘ نامی پنج سالہ منصوبے میں کرکٹ کو برسبین 2032 اولمپک کھیلوں میں شامل کرنے کا ہدف رکھا ہے۔ غور طلب ہے کہ اولمپک میں کرکٹ کا انعقاد آخری بار 1900 میں ہوا تھا۔ لاس اینجلس 2028 اولمپک گیمز میں ممکنہ شمولیت کے لیے کرکٹ کو آٹھ دیگر کھیلوں کے ساتھ شارٹ لسٹ کیا گیا ہے اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) رواں ماہ منتظمین کو اپنی تجویز پیش کرے گی۔

سی اے کا مقصد ہے کہ اگر لاس اینجلس 2028 گیمز میں کرکٹ کا انعقاد نہیں ہوتا ہے تو اسے برسبین 2032 گیمز میں شامل کرانے کی کوشش کرے۔ قواعد کے مطابق میزبان شہر کوئی بھی کھیل شامل کرسکتا ہے لیکن اس کے لیے اسے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی اوسی) کی منظوری درکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'اولمپکس میں کرکٹ کا ٹی -10 فارمیٹ رکھنا چاہئے'

گزشتہ ماہ برمنگھم میں منعقدہ کامن ویلتھ گیمز میں پہلی بارویمنز ٹی 20 کرکٹ کی شروعات کی گئی تھی جس میں آسٹریلیا نے فائنل میں ہندوستان کو نو رنز سے شکست دے کر افتتاحی گولڈ میڈل جیتاتھا۔ دریں اثنا، برسبین نے بھی 2032 گیمز کی افتتاحی اور اختتامی تقریبات کی میزبانی کے لئے شہر کے گابا کرکٹ گراؤنڈ کو 50,000 نشستوں والے اولمپک اسٹیڈیم کے طور پردوبارہ تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details