ہانگزو:19ویں ایشین گیمز کے مردوں کے کرکٹ میچ میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے اتری نیپال کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس کے دونوں اوپنر کشل بھرتیل (19) کوجمینسورین نے التانکھویاگ کے ہاتھوں کیچ کراتے ہوئے پویلین بھیج دیا۔ وہیں آصف شیخ کو 16 رن پرایرڈین بلگن نے اولگون بیار کے ہاتھوں کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کردیا۔ ایک وقت نیپال 66 رنز پر دو وکٹیں گنوا چکا تھا۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آئے کشل ملا نے 50 گیندوں میں ناقابل شکست 137 رنز اور روہت پاڈیل نے 27 گیندوں میں 61 رن، دیپندر سنگھ ایری نے صرف نو گیندوں میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری بنائی۔ وہ 52 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے، انہوں نے 10 گیندوں کی اننگ میں آٹھ چھکے لگائے۔ نیپال کی ٹیم کے اسکور کو 20 اوورز میں تین وکٹوں پر 314 رنز پہنچادیا۔ اس کے بعد موجودہ ایشین گیمز کے گروپ میچ میں نیپالی ٹیم 300 رنز کا ہندسہ عبور کرنے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی۔
اس کے علاوہ کشل ملا، جنہوں نے صرف 34 گیندوں پر ناقابل شکست سنچری بنائی، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سنچری بنانے والے نیپال کے پہلے کرکٹر بن گئے۔
منگولیا کی جانب سے لونسانجنڈائی ایرڈینی بلگن، ڈواسرین جمینسورین اور منگن التنخویاگ کو ایک ایک وکٹ ملا۔