ساؤتھمپٹن میں کھیلے جارہے بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین ورلڈ ٹیسٹ چمپیئن شپ کے فائنل میچ کے تیسرے روز کے آخری سیشن میں خراب موسم کی وجہ سے کھلاڑیوں کو پویلین لوٹنا پڑا اور پھر دوبارہ کھیل شروع نہیں ہوسکا اور تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک نیوزی لینڈ نے 2 وکٹ پر 101 رنز بنا چکے ہیں۔
تسرے روز کا میچ ختم ہونے سے پہلے کیوی اوپنر کونوے کو ایشانت شرما نے آؤٹ کیا، لیکن آؤٹ ہونے سے پہلے کونوے نے 54 رنز بنا کر نیوزی لینڈ کو اچھی شروعات دی۔
اس سے قبل بھارت کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب اشون نے کپتان ویراٹ کے ہاتھوں شارٹ کور پر زبردست کھیل کھیلنے والے ٹام لاتھم کو کیچ کراکر نیوزی لینڈ کا پہلا وکٹ گرایا۔ آؤٹ ہونے سے پہلے لاتھم نے 30رنز بنائے اور کونوے کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے 70 رنز کی شراکت داری کی۔
ابھی کریز پر کیویز ٹیم کے کپتان کین ولیمسن 12 رنز بنا کر اور سینیئر بلے باز راس ٹیلر بغیر کوئی رن بنائے موجود ہیں۔
اگرچہ بھارتی فاسٹ باؤلرز نے عمدہ بولنگ کی، لیکن تینوں بھارتی سیمر کیوی اوپنرز پر اپنا پیس ثابت نہیں کرسکے۔ مجموعی طور پر، کیوی اوپنرز نے بھارتی سیمرز کو کوئی موقع نہیں دیا اور انہوں نے بھارتی بلے بازوں سے زیادہ قابل اعتماد کھیل دکھایا۔
اس سے قبل بھارت پہلی اننگز میں 217 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ بھارت کی جانب سے روہت شرما اور شبھمن گل نے اننگ کی شروعات کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لیے 62 رنوں کی پارٹنرشپ کی۔
خطرناک ہوتی جارہی اس جوڑی کو کائل جیمیسن نے روہت شرما کو آؤٹ کر کے توڑا جبکہ گِل ویگنر کا شکار بنے۔ روہت شرما 34 رنز اور شبھمن گل 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔