اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Parliament Budget Session پارلیمنٹ میں انڈر نائنٹین خواتین کرکٹ ٹیم کو مبارکباد - پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس

پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس آج سے شروع ہو رہا ہے۔ پارلیمنٹ میں بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کے انڈر 19 ورلڈ کپ کرکٹ جیتنے پر مبارکباد دی گئی۔ Congratulations to under19 womens cricket team

پارلیمنٹ میں انڈر 19 خواتین کرکٹ ٹیم کو مبارکباد
پارلیمنٹ میں انڈر 19 خواتین کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

By

Published : Jan 31, 2023, 2:23 PM IST

نئی دہلی: لوک سبھا نے منگل کے روز بھارت خواتین کی ٹیم کے انڈر 19 ورلڈ کپ کرکٹ جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا اور پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔ راجیہ سبھا اور لوک سبھا کے مشترکہ اجلاس سے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے خطاب کے بعد اسپیکر اوم برلا نے لوک سبھا کی مختصر میٹنگ میں انڈر 19 خواتین کی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد کا پیغام پڑھ کر سنایا جہاں سبھی نے ٹیم کو مبارکباد دی۔ بھارت نے جنوبی افریقہ کے پوچیفسٹروم میں شفالی کی کپتانی میں اتوار کے روز فائنل میں انگلینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے کر پہلا انڈر 19 خواتین کا ٹی -20 ورلڈ کپ جیتا۔ شیفالی نے جیت کے بعد کہا کہ ’’یہ صرف شروعات ہے" اور وہ اس اعتماد کا استعمال سینئر ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کے لیے کرنا چاہیں گی۔‘‘

وہیں صدر دروپدی مرمو نے کہا کہ 'بھارت میں پہلی بار خواتین کی تعداد مردوں سے تجاوز کر گئی ہے اور خواتین ہر محاذ پر آگے بڑھ کر ملک کو آگے لے جانے کی اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ بجٹ اجلاس کے پہلے دن پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرمو نے کہا، ’’آج ہم 'بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ' مہم کی کامیابی دیکھ رہے ہیں۔ ملک میں پہلی بار خواتین کی تعداد مردوں سے زیادہ ہوئی ہے اور خواتین کی صحت بھی پہلے سے بہتر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’مجھے یہ دیکھ کر فخر محسوس ہوتا ہے کہ آج کی ہماری بہنیں اور بیٹیاں اتکل بھارتی کے خوابوں کے مطابق عالمی سطح پر اپنا نام روشن کر رہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details