کولکتہ: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کے رکن گوتم گمبھیر اور عرفان پٹھان کا ماننا ہے کہ حال ہی میں ختم ہونے والے ٹی 20 ایشیا کپ کی فاتح سری لنکا پراعتماد ہے اور اگر ٹیم سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرتی ہے تو وہ بھارت کے لیے سنگین خطرہ ثابت ہوسکتی ہے۔Gautam Gambhir on Sri Lanka
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت کو پاکستان، جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے ساتھ گروپ بی میں رکھا گیا ہے، جبکہ ایشیا کپ کی فاتح سری لنکا اور دو مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ویسٹ انڈیز گروپ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرتی ہیں تو اس بات کا امکان ہے کہ ان میں سے ایک ٹیم گروپ بی میں جگہ بنا لے گی۔
اسٹار اسپورٹس کے پروگرام 'گیم پلان' میں گوتم گمبھیر نے کہا کہ سری لنکا ورلڈ کپ میں گروپ مرحلے میں ویسٹ انڈیز کے مقابلے ہندوستان کو زیادہ چیلنج دے سکتا ہے۔ سری لنکا نے ایشیا کپ میں اپنی طاقت دکھا دی ہے۔ چمیرا اور لاہیرو کمارا کی آمد سے ٹیم مضبوط ہوئی ہے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بارے میں ان کا اعتماد ضرور بڑھے گا۔