اردو

urdu

By

Published : Apr 6, 2023, 4:43 PM IST

Updated : Apr 6, 2023, 4:52 PM IST

ETV Bharat / sports

County Championship 2023 کاؤنٹی چیمپئن شپ میں پجارا سسیکس ٹیم کے کپتان منتخب

بھارتی ٹیم کے سٹائلش بلے باز چیتشور پجارا کو سسیکس کرکٹ کلب نے ٹیم کی کپتانی کی ذمہ داری سونپی ہے۔ بطور کپتان بچارا کا پہلا میچ ڈرہم کے خلاف ہوگا۔ Cheteshwar Pujara to lead Sussex

Cheteshwar Pujara to lead Sussex in County Championship
کاؤنٹی کرکٹ میں پجارا سسیکس ٹیم کے کپتان منتخب

نئی دہلی: بھارتی ٹیم کے اسٹائلش بلے باز چیتشور پجارا کو آئندہ 2023 کاؤنٹی چیمپئن شپ کے لیے سسیکس ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ بطور کپتان ان کا پہلا میچ ڈرہم کے خلاف ہوگا۔ ان کا پہلا سیزن ہوم گراؤنڈ پر 6 سے 9 اپریل تک شروع ہوگا۔ بھارتی ٹیم کے اسٹائلش بلے باز چیتشور پجارا کو کپتانی سونپنے کی اطلاع سسیکس کرکٹ کلب نے دی ہے۔ بھارتی بلے باز پجارا نے جوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ چیمپئن شپ میں اپنی نئی ذمہ داریوں کے منتظر ہیں۔

بتادیں کہ چیتشور پجارا انگلینڈ میں سنہ 2022 کاؤنٹی چیمپئن شپ کے دوران سسیکس کرکٹ کلب سے منسلک ہوئے تھے۔ بلے باز نے اس عرصے کے دوران تمام بلے بازوں میں سب سے زیادہ اوسط کے ساتھ کلب کے لیے اپنے پہلے سیزن کا اختتام کیا۔ اس دوران انہوں صرف 8 میچوں میں 109.40 کی اوسط سے 1094 رنز بنائے۔ پجارا نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ اس بار اپنی ٹیم کی قیادت کرنے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب انہیں ٹیم کی کپتانی کی پیشکش کی گئی تو ان کے لیے اسے قبول کرنا ایک آسان آپشن تھا کیونکہ وہ گزشتہ ایک برس سے ٹیم کا حصہ ہیں اور ٹیم کے ساتھ بہت دوستانہ ہو گئے تھے۔

چیتشور پجارا آئندہ 2023 کاؤنٹی چیمپئن شپ کے لیے سسیکس ٹیم کا کپتان

کپتانی ملنے پر انہوں نے ٹیم ممبران اور سپورٹ اسٹاف کی تعریف کی اور کہا کہ ٹیم کے نوجوان ٹیلنٹ کو مزید نکھارنے کی کوشش کی جائے گی۔ دریں اثناء سسیکس کرکٹ کلب نے بھی ڈرہم کے خلاف چیمپئن شپ کے افتتاحی میچ کے لیے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Apr 6, 2023, 4:52 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details