اردو

urdu

ETV Bharat / sports

New Selection committee of Team India ٹیم انڈیا کی نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان، چیتن شرما دوبارہ چیف سلیکٹر بنے

بی سی سی آئی نے نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے جس میں چیتن شرما کو دوبارہ سے چیف سلیکٹر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔Chetan retained as chairman of New Selection Panel

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jan 7, 2023, 5:19 PM IST

حیدرآباد: بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے آج ٹیم انڈیا کی نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیا ہے جس میں ایک بار پھر سابق کرکٹر چیتن شرما کو نیا چیف سلیکٹر منتخب کیا گیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں خراب کارکردگی کے بعد بی سی سی آئی نے سلیکشن کمیٹی کو ہٹا دیا تھا جس کے بعد نئی کمیٹی کی تلاش جاری تھی۔ پچھلی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین چیتن شرما ہی تھے۔ ٹیم انڈیا کی نئی سلیکشن کمیٹی میں چیتن شرما (چیئرمین)، شیو سندر داس، سبروتو بنرجی، سلیل انکولا اور سریدھرن شرتھ کا نام شامل ہے۔Chetan Sharma Continue as Chief National Selector

بی سی سی آئی کا ٹویٹ

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ سلکشنا نائک، اشوک ملہوترا اور جتن پرانجپے پر مشتمل کرکٹ ایڈوائزی کمیٹی کے ذریعے نئی آل انڈیا سینئر سلیکشن کمیٹی کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس کے لیے تقریباً 600 درخواستیں موصول ہوئی تھیں جس کے بعد 11 امیدواروں کا کا انتخاب کیا گیا، ان سب کے ذاتی انٹرویوز لیے گئے اور آخر میں مشاورتی کمیٹی نے ان پانچوں کو سینئر سلیکشن کمیٹی کے لیے منتخب کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹیم انڈیا کو پچھلی سلیکشن کمیٹی کے دور میں کوئی بڑی کامیابی نہیں ملی تھی، ایشیا کپ، دو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرمناک شکست کے علاوہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں شکست نے سب کو پریشان کر دیا تھا۔ اس دوران سلیکشن کمیٹی پر بھی سوالات اٹھائے گئے تھے۔ جب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل میں ٹیم انڈیا کی شکست ہوئی تو بی سی سی آئی نے سلیکشن کمیٹی کو ہٹا دیا تھا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ کئی سابق کرکٹرز چیف سلیکٹر اور سلیکشن کمیٹی کا حصہ بننے کی دوڑ میں تھے۔ شروع میں نام آ رہے تھے کہ سابق تیز گیند باز وینکٹیش پرساد اور اجیت اگرکر جیسے نام بھی ٹیم انڈیا کے چیف سلیکٹر بن سکتے ہیں تاہم سب کو حیران کرتے ہوئے چیتن شرما کو دوبارہ چیف سلیکٹر کا عہدہ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: BCCI Meeting بی سی سی آئی ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں کی فٹنس پر توجہ دے گا

ABOUT THE AUTHOR

...view details