نئی دہلی: سابق بھارتی تیزگیندباز سری سنت کے خلاف کیرالہ کے ایک پولیس اسٹیشن میں دھوکہ دہی کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سری سنت اور ان کے دو قریبیوں کے خلاف پولیس میں دھوکہ دہی کی شکایت کے بعد کیرالہ پولیس نے رپورٹ درج کرلی ہے۔ ایس سری سنت بھارت کی 2007 اور 2011 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیموں کا حصہ رہ چکے ہیں۔ اسپاٹ فکسنگ کی وجہ سے پابندی کا سامنا کرنے کے بعد اب ان پر دھوکہ دہی کا الزام لگایا گیا ہے۔
شکایت کنندہ کا نام سریش گوپالن ہے۔ اس نے سری سنت پر الزام لگایا ہے کہ راجیو کمار اور وینکٹیش کنی نے 25 اپریل 2019 سے مختلف تاریخوں پر اس سے 18.70 لاکھ روپے کا یہ دعویٰ کر کے دھوکہ دیا کہ انہوں نے سری سنت کے ساتھ مل کر اسپورٹس اکیڈمی بنائی ہے۔ یہ اکیڈمی کرناٹک کے کولور میں بنائی جانی تھی۔