دبئی:بھارتی ٹیم کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی بارڈر گواسکر ٹرافی 2023 میں اب تک کوئی بڑا اسکور نہیں کیے ہیں۔ حالانکہ کوہلی اس سیریز میں اعتماد کے ساتھ کھیلتے ہوئے نظر آئے، لیکن اب تک وہ ٹیم کے لیے ایسی اننگز نہیں کھیل سکے جس سے میچ کے رجحان تبدیل ہوگئے ہوں، جب کہ ان سے ایسی اننگز کی امید کی جارہی تھی۔ وہیں آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ وراٹ کی فارم سے پریشان نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ ایک چیمپئن کھلاڑی ہیں اور چیمپئن اپنا راستہ خود تلاش کرلیتے ہیں۔
بتادیں کہ وراٹ کوہلی تقریباً 39 ماہ سے ٹیسٹ فارمیٹ میں سنچری اسکور نہیں کیے ہیں۔ انہوں نے آخری ٹیسٹ میں سنچری نومبر 2019 میں بنائی تھی۔ گزشتہ سال ستمبر تک وراٹ کوہلی تینوں فارمیٹس میں سنچری کے لیے ترستے ہوئے نظر آئے، لیکن پھر انھوں نے ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پہلی سنچری بنا کر اپنی سنچری کا خشکی ختم کی، اس کے بعد انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے فارمیٹ میں بھی سنچری اسکور کرنے میں کامیاب رہے۔
وراٹ کے فارم میں آنے کے بعد ان سے ٹیسٹ فارمیٹ میں بھی ایسی ہی مضبوط اننگز کی امید کی جارہی تھی، لیکن بارڈر گواسکر ٹرافی میں وہ 3 ٹیسٹ کھیلنے کے بعد صرف 111 رنز ہی بنا پائے ہیں۔ آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ اس سے پریشان نہیں ہیں، انہوں نے کہاکہ چیمپئن کھلاڑی ہمیشہ واپسی کا راستہ تلاش کرلیتے ہیں۔