اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Celebration in Village of Umran Malik: قومی کرکٹ ٹیم میں عمران ملک کا انتخاب، والد نے کہا ’میرا بیٹا ملک کا نام روشن کرے گا‘ - lg of jammu and kashmir congratulate umran malik

جموں و کشمیر کے تیز رفتار گیند باز عمران ملک Umran Malik کو جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ پانچ میچوں کی T20 انٹرنیشنل گھریلو سیریز کے لیے بھارتی ٹیم میں شامل کیے جانے پر جموں کے گوجر نگر علاقہ میں جشن کا ماحول ہے Celebration in Village of Umran Malik لوگ آپس میں مٹھائیاں تقسیم کرکے اور عمران ملک کے والد کو مالا پہنا کر مبارک باد دے رہے ہیں۔ جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ اور ایل جی منوج سنہا نے بھی ٹویٹ کرکے عمارن کا مبارک باد دی۔

جموں و کشمیر کے تیز رفتار گیند باز عمران ملک
جموں و کشمیر کے تیز رفتار گیند باز عمران ملک

By

Published : May 22, 2022, 10:21 PM IST

بھارت کی قومی کرکٹ ٹیم میں جموں و کشمیر کے تیز گیندباز عمران ملک Umran Malik کو منتخب کیے جانے پر عمران ملک کے والد نے کہا کہ میں ملک کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اتنی محبت دی۔ یہ سب اس کی محنت کا نتیجہ ہے۔ ملک کا سر فخر سے بلند کریں گے۔ جموں کے گوجر نگر علاقہ میں عمران ملک کے اہل خانہ اور دوست جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ہندوستان کی ٹیم میں منتخب کیے جانے پر جشن منا رہے ہیں اور ایک دوسرے کو میٹھائیاں کھلا کر مبارک باد دے رہے ہیں۔Celebration in Village of Umran Malik

عمران ملک کے گاؤں میں جشن کا ماحول

وہیں دوسری جانب جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے ٹویٹ کرکے عمران ملک کو مبارک باد دی ہے اور انھوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ شاباش عمران ملک۔ ہم پروٹیز کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کو بہت گہری نظر سے دیکھیں گے۔

بشکریہ ٹویٹر

اس کے علاوہ جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا کے دفتر سے بھی ٹویٹ کرکے عمران کو مبارک بادی پیش کی گئی ہے، ایل جی کے دفتر نے ٹویٹ کیا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے ٹیم انڈیا میں منتخب ہونے پر عمران ملک کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ یہ جموں کشمیر کے لیے قابل فخر لمحہ ہے۔ شاباش اور نیک خواہشات۔

بشکریہ ٹویٹر

یہ بھی پڑھیں: Indian Squad for T20 Series Against South Africa: جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان، عمران ملک کا بھی انتخاب

خیال رہے کہ جموں و کشمیر کے تیز رفتار گیند باز عمران ملک کو جنوبی افریقہ کے خلاف 9 جون سے شروع ہونے والی آئندہ پانچ میچوں کی T20 انٹرنیشنل گھریلو سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم میں متوقع طور پر شامل کیا گیا ہے۔ عمران اب تک سن رائزرز حیدرآباد کے لیے 13 میچوں میں 21 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔عمران کے ساتھ، پنجاب کنگز کے ڈیتھ اوورز کے ماہر ارشدیپ سنگھ کو بھی قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ باقاعدہ کپتان روہت شرما، اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی، تیز گیند باز جسپریت بمراہ اور محمد شامی سبھی کو وائٹ بال سیریز کے لیے آرام دیا گیا ہے جس میں رشبھ پنت نائب کپتان ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details