اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Pakistan Cricket Board پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتخابات روکنے کیلئے عدالت میں درخواست دائر - انتخابات روکنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر

پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتخابات روکنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ جسٹس ساجد محمود نے یہ درخواست چیف جسٹس کو واپس بھیج دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتخابات روکنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر
پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتخابات روکنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر

By

Published : Jun 26, 2023, 7:32 PM IST

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کے 27 جون کو ہونے والے انتخابات روکنے کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے جس پر عدالت میں سماعت ہوئی، جسٹس ساجد محمود سیٹھی کی جانب سے درخواست چیف جسٹس کو واپس ارسال کر دی گئی ہے۔ درخواست سماعت کے لیے جسٹس تنویر سلطان کو بھجوانے کی سفارش کر دی گئی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے زونل انتخابات ہونے جارہے ہیں، عدالت شفاف انتخابات کرانے کے احکامات صادر کرے۔

یہ بھی پڑھیں:World Cup Qualifiers 2023 سری لنکا آئرلینڈ کو شکست دے کر سپر سِکس میں پہنچ گیا

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کو روکنے کا حکم دے، درخواست میں کہا گیا کہ معزز عدالت پاکستان کرکٹ بورڈ کے زونل انتخابات کے نتائج کو عدالتی فیصلے تک روکنے کا آرڈر دے۔ اس کو لے کر پاکستان کرکٹ بورڈ میں نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔

شیخ اقبال نام کے شخص نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ زونل انتخابات ہونے جارہے ہیں۔ عدالت شفاف انتخابات کرانے کے احکامات جاری کرے۔ درخواست گزار نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کے لیے الیکشن 27 جون کو متوقع ہے، الیکشن کرانے کے لیے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل پی سی بی آئین کے خلاف ہے۔ شیخ اقبال نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ عدالت چیئرمین پی سی بی کے انتخاب روکنے کا حکم دے۔

واضح رہے کہ جسٹس (ر) تصدق جیلانی کی نگرانی میں 27 جون کو پی سی بی الیکشن ہو رہے ہیں، موجودہ الیکشن سے نجم سیٹھی کی دستبرداری کے اعلان کے بعد پیپلز پارٹی کے نامزد کردہ ذکا اشرف چیئر مین پی سی بی کے عہدے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details