نئی دہلی:بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چار ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز نو فروری سے کھیلا جانا ہے۔ ناگپور ٹیسٹ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے۔ آسٹریلوی ٹیم کے اسٹار فاسٹ باؤلنگ آل راؤنڈر کیمرون گرین کا سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں کھیلنا بہت مشکل ہے۔ اس بات کی تصدیق سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے خود کی ہے۔ اسمتھ نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ گرین نے نیٹ میں بیٹنگ کی پریکٹس نہیں کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گرین کو ناگپور ٹیسٹ میں کھیلنا بہت مشکل لگ رہا ہے۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 4 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 9 فروری سے ناگپور میں کھیلا جانا ہے۔
گرین کے بارے میں اسٹیو اسمتھ نے کہاکہ 'انہیں نہیں لگتا کہ وہ کھیل سکیں گے۔ اس نے نیٹ پرکٹس میں گیند بازوں کا سامنا بھی نہیں کیا۔ ایسے میں، وہ یہ کہہ سکتا ہے کہ گرین نہیں کھیل سکے گا، لیکن کون جانتا ہے۔ مجھے پوری طرح یقین نہیں ہے۔ ہم آخری دم تک ان کے فٹ ہونے کا انتظار کریں گے۔ اس وقت مجھے یقین ہے کہ اس کے کھیلنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔'