اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Cameron Green Fit For 3rd Test اندور ٹیسٹ کھیلنے کے لیے کیمرون گرین سو فیصد فٹ - تیسرے ٹیسٹ کے لیے کیمرون گرین فٹ

آسٹریلیا کے آل راؤنڈر کیمرون گرین بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں۔ گرین انجری کے باعث آخری دو ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکے تھے۔ لیکن اب وہ فٹ ہیں۔ Cameron Green Fit to play Indoor Test

اندور ٹیسٹ کھیلنے کے لیے کیمرون گرین سو فیصد فٹ
اندور ٹیسٹ کھیلنے کے لیے کیمرون گرین سو فیصد فٹ

By

Published : Feb 25, 2023, 8:49 AM IST

نئی دہلی:آسٹریلیا کے باصلاحیت آل راؤنڈر کیمرون گرین نے اندور میں بھارت کے خلاف اگلے ہفتے ہونے والے تیسرے ٹیسٹ کے لیے خود کو ’100 فیصد فٹ‘ قرار دیا ہے۔ گرین نے جمعہ کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا ’’میں گزشتہ میچ میں کھیلنے کے بہت قریب تھا، لیکن شاید ایک ہفتہ مزید آرام نے میری کافی مدد کی ہے۔ اب میں کھیلنے کے لیے 100 فیصد تیار ہوں‘‘۔ ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو میزبان ہندوستان کے ہاتھوں تیسرے دن ہی چھ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آسٹریلیا کے دیگر کھلاڑیوں نے جہاں جمعہ سے پہلے کے دنوں میں آرام کیا یا دورہ کیا، گرین نے اس وقت کو نیٹ میں پسینہ بہانے کے لئے استعمال کیا۔

واضح رہے کہ انگلی میں فریکچر کی وجہ سے گرین بھارت کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔ چوٹ سے ٹھیک ہونے کے بعد گرین نے دہلی ٹیسٹ سے قبل پریکٹس بھی کی، حالانکہ اس وقت وہ پوری طرح فٹ نہیں تھے۔ گرین نے دہلی ٹیسٹ سے قبل انتخاب کے بارے میں کہا ’’ہم سب کا ایک ہی خیال تھا۔ ہم نے سوچا کہ ہم ایک میچ چھوڑ دیتے ہیں کیونکہ اس سال آگے بھی بہت کچھ بچا ہے۔‘‘ آسٹریلیا اس وقت چار میچوں کی سیریز میں 0-2 سے پیچھے ہے اور اس کی بیٹنگ پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ میدان پر واپسی کرتے ہوئے گرین کے سامنے جلد از جلد فارم حاصل کرکے اپنی ٹیم کوتوازن فراہم کرنے کا چیلنج ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: India vs Australia کیمرون گرین کا پہلے ٹیسٹ میں کھیلنا مشکوک

واضح رہے کہ گرین اسپنروں کے لیے سازگار پچ پر بیٹنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جو آسٹریلیا کے لیے بہت اہم ہے۔ آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان گزشتہ سال گالے میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں جہاں دیگر بلے بازوں نے اسپنروں کے خلاف جدوجہد کی وہیں گرین نے 77 رن کی میچ وننگ اننگز کھیل کر آسٹریلیا کو بڑی فتح دلائی تھی۔ گرین کا کہنا ہے کہ انہیں پہلے دو ٹیسٹ دیکھنے کے بعد ہندوستانی حالات کا احساس ہو گیا ہے اور وہ میدان پر بلے بازی کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں تک کہ اگر آپ باہر سے میچ دیکھتے ہیں تو آپ کو بہت کچھ معلوم ہوتا ہے۔ میرے خیال میں گالے کی پچ میں کافی اچھال تھا لیکن یہاں اتنا اچھال نہیں ہے۔ میں اپنے کھیل کے بارے میں جاننے کی کوشش کر رہا ہوں۔ اور حالات کو سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ پہلے دو میچ دیکھنے میں یہی اچھا رہا۔ آپ کھیلنے کا اچھا نظریہ منتخب کرکے اس پر کام کر سکتے ہیں‘‘۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details