کولکاتا: بھارت کے سابق آل راؤنڈر اور بیٹنگ کوچ سنجے بانگر نے کہا ہے کہ جسپریت بمراہ کی چوٹ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 سے قبل بھارت کے لیے ایک بڑا دھچکہ ہے، لیکن یہ دوسرے گیند بازوں کے لیے اپنی کارکردگی کو ثابت کرنے کا موقع بھی ہے۔ Sanjay Banger on Bumrah
بانگر نے اسٹار اسپورٹس کے پروگرام کرکٹ لائیو میں کہاکہ، جسپریت بمراہ کی چوٹ بھارتی ٹیم کے لیے بڑا دھچکا ہے۔ بھارتی بولنگ میں بمراہ کی عدم موجودگی سے کئی ٹیمیں بھارت کے خلاف کھیلنے کا انداز بدلیں گی۔ بھارت کے لیے یہ پریشانی کا سبب بن سکتا ہے، لیکن ایک شخص کا زخمی ہونا دوسرے شخص کے لیے ایک موقع ہے۔ امید ہے کہ دیپک چاہر یا سمیع یا ارشدیپ ورلڈ کپ میں متاثر کرسکتے ہیں۔ Sanjay Banger on Bumrah
انہوں نے کہا کہ بمراہ کی چوٹ نے کئی دعویداروں کو بھارتی ٹیم میں جگہ بنانے کا موقع فراہم کیا ہے۔ سلیکٹرز کے پاس محمد سمیع، دیپک چاہر اور محمد سراج کی شکل میں تین متبادل موجود ہیں اور انہیں 15 اکتوبر سے پہلے ایک نام فائنل کرنا ہوگا۔