ہوبارٹ: آئر لینڈ نے بدھ کے روز کرٹس کیمفر (72 رن، دو وکٹ) آل راؤنڈ کارکردگی اور جارج ڈوکریل (39 ناٹ آؤٹ) کی تابڑ توڑ بلے بازی کی بدولت اسکاٹ لینڈ کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے پہلے راؤنڈ کے مقابلے میں چھ وکٹوں سے شکست دی۔ پہلے میچ میں زمبابوے سے ہارنے والی آئرلینڈ نے اس جیت کے ساتھ سپر 12 میں پہنچنے کی امیدیں زندہ کر دیں۔ Ireland keep T20 World Cup hopes alive after thrilling defeat of Scotland
گروپ اے کے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے مائیکل جونز کے 86 (55) کی بدولت آئرلینڈ کو 177 رن کا ہدف دیا۔ آئر لینڈ نے کیمفور اور ڈوکریل کی سنچری شراکت کی بدولت اس ہدف کا تعاقب چھ گیندوں باقی رہتے حاصل کرلیا۔
ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ نے 10 اوور میں 65 رن پر چار وکٹ گنوا دیئے۔ انہیں اگلے 10 اوورون میں 112 رن بنانے کے لیے ایک بڑی اور دھماکہ خیز شراکت داری درکار تھی۔ کیمفور اور ڈوکریل نے آئرلینڈ کے لیے مشکل کوشاں کا کردار ادا کرتے ہوئے 57 گیندوں میں 119 رن کی شراکت داری کی اور ٹیم کو 19 اوور میں ہدف تک پہنچا دیا۔ کیمفر نے 32 گیندوں پر سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 72 رن بنائے جبکہ ڈوکریل نے 27 گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 39 رن بنائے۔
اسکاٹ لینڈ نے گروپ اے کے میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ گزشتہ میچ میں نصف سنچری بنانے والے جارج مانسی کے ایک رن پر آؤٹ ہونے کے بعد جونز نے اسکاٹ لینڈ کی اننگز کی قیادت کرتے ہوئے ٹی 20 انٹرنیشنل میں اپنی پہلی نصف سنچری بنائی۔ جونز نے اپنی 55 گیندوں کی اننگز میں چھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 86 رن بنائے۔ ان کا ساتھ دیتے ہوئے میتھیو کراس نے 21 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 28 رن بنائے، جب کہ رچی بیرنگٹن نے 27 گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 37 رن جوڑے۔ جونز کی شاندار بلے بازی نے اسکاٹ لینڈ کو آخری پانچ اووروں میں 54 رن بنانے میں مدد دی، جبکہ مائیکل لیسک (17) نے 19ویں اوور میں آؤٹ ہونے کے بعد دو چوکے لگا کر اسکاٹ لینڈ کو 176/5 تک پہنچا دیا۔