اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Brian Lara Visit Taj Mahal: تاج محل کے دیدار کے لیے رات بھر کروٹیں بدلتے رہے برائن لارا

ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز کرکٹر اور سابق کپتان برائن لارا Former West Indies Captain Brain Lara نے بتایا کہ تاج محل کا دیدار کرنے کے لیے وہ رات بھر کروٹیں بدلتے رہے۔

ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز کرکٹ اور سابق کپتان برائن لارا
ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز کرکٹ اور سابق کپتان برائن لارا

By

Published : Feb 22, 2022, 6:11 PM IST

تاج محل کا نام دنیا کے سات عجوبوں میں یوں ہی شامل نہیں ہے۔ Seven Wonders of the World اس کی وجہ اس کی بے مثال خوبصورتی ہے۔ دودھ سی سفیدی میں نہائی ہوئی اس عمارت میں ایک کشش ہے جو لوگوں کو اپنا دیوانہ بنا دیتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ نہ صرف عام لوگ بلکہ دنیا بھر کی ہر مشہور شخصیت تاج محل کو ایک بار ضرور دیکھنا چاہتی ہے لیکن کرکٹ شائقین کے ہیرو اور ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان برائن لارا کو تاج محل کی خوبصورتی دیکھنے کے لیے ایک رات کا انتظار بھی صدیوں کے برابر لگا۔

برائن لارا نے اتوار کو آگرہ کے ایک ہوٹل میں پوری رات کروٹیں بدلتے ہوئے گزاری اور صبح ہوتے ہی تاج محل کی خوبصورتی دیکھنے چلے گئے۔ Brian Lara Visit Taj Mahal

برائن لارا صبح تقریباً پونے سات بجے تاج کمپلیکس پہنچے، تقریباً ڈھائی گھنٹے تک وہاں رہے اور تاج محل کی خوبصورتی کو سراہتے رہے۔ اس دوران انہوں نے نہ صرف تاج کی تعمیر اور گرافٹنگ کے بارے میں معلومات حاصل کیں بلکہ مغل بادشاہ شاہ جہاں اور ان کی اہلیہ ممتاز محل کی محبت کے بارے میں بھی جانکاری لی۔

دراصل برائن لارا اتوار کی شام آگرہ پہنچے تھے۔ جب تک وہ تاج محل تک پہنچ پاتے اس تاریخی عمارت کے بند ہونے کا وقت ہوگیا تھا۔ اس سے مایوس ہو کر لارا ایک بار واپس جانے کا سوچنے لگے لیکن تاج محل دیکھنے کی خواہش نے انہیں رکنے پر مجبور کر دیا۔ ساری رات انتظار کرنے کے بعد لارا صبح سویرے تاج محل پہنچ گئے۔

انہوں نے پیلی ٹی شرٹ کے ساتھ کالی ٹوپی، سیاہ پتلون پہن رکھی تھی، چہرے پر ماسک بھی تھا۔ صبح کے وقت عمارت میں زیادہ سیاح نہیں تھے۔ انہوں نے عام سیاحوں کی طرح تاج محل کی سیر کی۔ سکیورٹی اہلکاروں اور سیاحوں کی درخواست پر فوٹوز بھی کھنچوائے۔

اپنی بلے بازی سے دنیا کو دیوانہ بنانے والے برائن لارا نے اس دوران بتایا کہ وہ اس سے قبل سنہ 1984 میں تاج محل دیکھنے آئے تھے۔ اس وقت وہ بہت چھوٹے تھے۔ اس بار تاج محل کافی اچھا لگا۔ یہ ایک عجوبہ ہے۔ دیکھ بھال پہلے سے بھی بہتر ہوگئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details