اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Bowlers Continue to Dominate in Asia Cup ایشیا کپ میں بولرز کا دبدبہ برقرار، بھارتی ٹیم سر فہرست

ایشیا کپ 2022 میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے ایک کے بعد کئی ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں۔ اسی کے ساتھ بھارتی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں مخالف ٹیم کو سب سے زیادہ آل آؤٹ کرنے والی ٹیم بن گئی ہے۔ Indian Cricket Team Make History in Asia Cup

bowlers continue to dominate In Asia Cup
ایشیا کپ میں بولرز دبدبہ برقرار، بھارتی ٹیم سر فہرست

By

Published : Aug 30, 2022, 4:01 PM IST

نئی دہلی: ایشیا کپ 2022 میں اپنا پہلا میچ جیت کر بھارتی کرکٹ ٹیم نے اپنی تیز گیند بازی سے بھارت کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور اس دوران بھارتی کرکٹ ٹیم نے ایک کے بعد کئی ریکارڈز بھی اپنے نام کر لیے ہیں۔ بھارتی کرکٹ ٹیم وہ ٹیم بن گئی ہے جس نے ایشیا کپ میں سب سے زیادہ بار مخالف ٹیم کو آؤٹ کیا ہے۔ Bowlers Continue to Dominate In Asia Cup

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2022 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر اپنی فاتحانہ مہم کا آغاز کیا تھا۔ اس میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند بازوں نے پاکستان کو مقررہ 20 اوورز سے پہلے ہی آل آؤٹ کر دیا۔ اس کے بعد بھارتی ٹیم ایشیا کپ میں مخالف ٹیم کو سب سے زیادہ آل آؤٹ کرنے والی پہلی ٹیموں میں اپنی برتری برقرار رکھا ہے۔

ایشیا کپ میں سب سے زیادہ میچ کھیلنے والی بھارت، پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے اعدادوشمار پر نظر ڈالیں تو پتہ چلے گا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم 20 مرتبہ یہ کارنامہ انجام دے چکی ہے، جب کہ سری لنکا کی ٹیم 17 مخالف ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو مقررہ اوورز میں آؤٹ کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ وہیں تیسری سب سے مضبوط ٹیم پاکستان 15 مرتبہ یہ کارنامہ انجام دے چکی ہے۔

ایشیا کپ 2022 کا ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات میں چل رہا ہے جس کی میزبانی سری لنکا کر رہا ہے۔ دفاعی چیمپئن بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کے ساتھ کوالیفائر ہوگا۔ ٹورنامنٹ ڈبل راؤنڈ رابن پھر ناک آؤٹ فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ بھارت اور پاکستان گروپ اے میں کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم ہو سکتی ہے، جب کہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کو رکھا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے دوران کل 13 میچز ہوں گے جس کا فائنل 11 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details