نئی دہلی: بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بھارت نے جیت لیا ہے۔ بھارت نے آسٹریلیا کو ایک اننگ اور 132 رنز سے شکست دے دی۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے گیند بازی کی دعوت دی۔ بھارتی گیند بازوں نے پہلے ہی دن (جمعرات) کو آسٹریلیا کو 177 رنز پر ڈھیر کردیا۔ اس کے ساتھ ہی بھارت نے پہلی اننگز میں 400 رنز بنائے۔ آسٹریلیا دوسری اننگز میں بھی بھارتی گیند بازوں کے سامنے ٹک نہ سکا۔ پوری ٹیم 91 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
میچ کے پہلے دن بھارتی آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ سرخیوں میں رہے۔ لمبے وفقے کے بعد کرکٹ میں واپسی کرتے ہی جڈیجہ سے پانچ وکٹ حاصل کیے، جب کہ محمد سراج سے کریم لیے جانے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائر ہوا۔ آسٹریلیا میڈیا نے تو اسے بال ٹیمپرنگ تک قرار دیا، تاہم بھارتی ٹیم نے ان الزامات کی تردید کی۔ وہیں آج میچ ختم ہونے بعد خبر آئی ہے کہ رویندر جڈیجہ پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ جڈیجہ نے میدان میں موجود امپائروں کی اجازت کے بغیر میچ میں کریم کا استعمال کیا جس کے لیے وہ مجرم قرار پائے گئے ہیں۔
آئی سی سی نے اپنے بیان میں کہا کہ کرکٹر رویندر جڈیجہ پر آسٹریلیا کے خلاف ناگپور میں پہلے ٹیسٹ کے دوران آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول 1 کی خلاف ورزی پر ان کی میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
جڈیجہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا جس میں وہ اپنے ساتھی محمد سراج سے کچھ لیتے ہوئے اور اسے اپنی کی انگلی پر رگڑتے ہوئے دکھائے گئے۔ اس پر آسٹریلوی میڈیا اور سابق کھلاڑی سوالات اٹھا ئے تھے۔