اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بین اسٹوکس مسلسل دوسری بار وژڈن کرکٹر آف دی ایئر منتخب - cricket

انگلینڈ کے اسٹار آل راونڈر بین اسٹوکس کو دنیائے کرکٹ کا ممتاز ایوارڈ 'وژڈن کرکٹر آف دی ایئر کے ایورڈ سے نوازا گیا ہے۔

Stokes named
Stokes named

By

Published : Apr 15, 2021, 10:14 PM IST

بین اسٹوکس کو لگاتار دوسری مرتبہ وژڈن کرکٹر ایوارڈ ملا۔ اس طرح وہ انگلینڈ کے پہلے ایسے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہیں ایک سے زائد بار یہ اعزاز ملا ہے۔ اس سے قبل انہیں 2020 میں آئی سی سی ورلڈ کپ اور ایشیز سیریز میں عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر اس ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

اس کے علاوہ کینٹ کے 44 سالہ ڈیرین اسٹیوینس کا نام ان پانچ کرکٹرز آف دی ایئر میں شامل ہے جو اب تک کی تاریخ میں چوتھے سب سے سینئر کرکٹر ہیں۔ اسٹیوینس کے ساتھ ویسٹ انڈیز کے تجربہ کار آل راونڈر جیسن ہولڈر، پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور انگلینڈ کے دو نئے ٹاپ آرڈر بلے باز ڈوم سبلی اور جیک کراؤلی کو بھی کرکٹرز آف دی ایئر کا ایوارڈ ملا ہے جبکہ آسٹریلیائی بلے باز بیتھ مونی کو دنیا کی ممتاز خاتون کرکٹر کے اعزاز سے نوازا گیا۔

انگلینڈ کے اسٹار آل راونڈر بین اسٹوکس

دنیا کے اہم ٹی 20 کرکٹر کا خطاب ویسٹ انڈیز کے تجربہ کار آل راونڈر کیرون پولارڈ نے جیتا ہے۔

انگلی کی چوٹ کے سبب موجودہ آئی پی ایل سے باہر ہوئے بین اسٹوکس کو گزشتہ ایک سال کی کارکردگی کی بنیاد پر یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔ اس دوران ٹیسٹ کرکٹ میں ان کا بلے بازی اوسط 58 فیصد اور گیند بازی اوسط 19 فیصد رہا۔ یہی وجہ ہے کہ وہ مسلسل دوسری بار دنیا کے نمبر ایک کرکٹر کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details