اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Ben Stoke ایشز سے قبل آسٹریلوی کھلاڑیوں کے کاؤنٹی کھیلنےسے کوئی فرق نہیں پڑے گا - انگلیند کے کپتان بین اسٹوکس نے

انگلیند کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا ہے کہ آسٹریلوی کھلاڑیوں کے کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے سے ایشز سیریز میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ہم ان سے نمٹنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں

ایشز سے قبل آسٹریلوی کھلاڑیوں کے کاؤنٹی کھیلنےسے کوئی فرق نہیں پڑے گا
ایشز سے قبل آسٹریلوی کھلاڑیوں کے کاؤنٹی کھیلنےسے کوئی فرق نہیں پڑے گا

By

Published : Jun 6, 2023, 7:50 PM IST

لندن:آسٹریلیا کے کئی کرکٹرز نے ٹی 20 بلاسٹ میں انگلش کرکٹ کاؤنٹی سسیکس، گلیمورگن کو جوائن کیا ہے جس پر انگلیند کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ اس سے کوئی فرق پڑے گا۔ پچ کی کنڈیشنز کو سمجھنے، ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل اور ایشز 2023 میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے آسٹریلیا کے اسٹار کھلاڑی اسٹیو اسمتھ اور مارنس لبوشین نے بالترتیب سسیکس اور گلیمورگن کو جوائن کیا جہاں کاؤنٹی چیمپئن شپ میں چند میچز کھیلے ہیں۔بین اسٹوکس کرکٹ کی 150 سالہ تاریخ کے منفرد کپتان بن گئے

ایشز سے قبل آسٹریلیا کے کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ اس سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔ آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے اس اقدام کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ہے اگر مزید بین الاقوامی کرکٹرز اس طرح لیگ میں شامل ہیں تو یہ کاؤنٹی کرکٹ کے لیے بہتر ہے۔ بین اسٹوکس نے کہا کہ ایشز سے قبل آسٹریلوی کھلاڑیوں کے کاؤنٹی کھیلنے پر مجھے کسی بھی کھلاڑی سے کوئی مسئلہ نہیں، مارکس نارتھ(ڈرہم ڈائریکٹر آف کرکٹ) نے مجھے میسج کیا اور کہاکہ کیا یہ ٹھیک ہے اگر ہم کسی آسٹریلوی کھلاڑی کو سائن کریں؟

یہ بھی پڑھیں:WTC Final 2023 شبھمن گل آئی پی ایل اور ٹیسٹ کے فرق سے بخوبی واقف

جس پر میں نے انہیں جواب دیاکہ دوست یہ بالکل ٹھیک ہے، پریشان نہ ہوں، اگر غیر ملکی کھلاڑی آتے ہیں تو یہ ہمارے لیے اچھا ہوگا، ہم کیوں نہیں چاہیں گے کہ سپر اسٹار کھلاڑی ہماری کاؤنٹیز کی نمائندگی کریں؟ انہوں نے کہا کہ جب ایشز سیریز کی بات آتی ہے تو مجھے نہیں لگتا کہ اس سے کوئی فرق پڑےگا، انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیو اسمتھ سسیکس میں لگاتار ڈک پر گئے ہیں لیکن ہم سب جانتے ہیں کہ وہ پھر بھی ایشز میں 700 رنز بنا سکتے ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details