اردو

urdu

Asia Cup 2023 Controversy ایشیا کپ کے انعقاد کا فیصلہ 28 مئی کو

By

Published : May 25, 2023, 5:25 PM IST

ایشیا کپ 2023 کے لئے 'ہائبرڈ' ایونٹ کی قیاس آرائیوں کے درمیان ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے کہا کہ وہ اتوار کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)کے فائنل کے موقع پر اس ٹورنامنٹ پر حتمی فیصلہ کر سکتا ہے۔

ایشیا کپ کے انعقاد کا فیصلہ 28 مئی کو
ایشیا کپ کے انعقاد کا فیصلہ 28 مئی کو

ممبئی: بی سی سی آئی نے آئی پی ایل فائنل کے لئے سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی)، افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدور کو مدعو کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی تمام ایشین بورڈز کے اجلاس کے بعد ایشیا کپ کے انعقاد کے حوالے سے اعلان کر سکتا ہے۔

بی سی سی آئی کے سیکریٹری اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے چیئرمین جے شاہ نے کہکہ بنگلہ دیش، افغانستان اور سری لنکا کرکٹ بورڈز کے متعلقہ صدور 28 مئی کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں آئی پی ایل 2023 کے فائنل میں شرکت کریں گے۔ ہم ایشیا کپ 2023 کے حوالے سے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے ان کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

خیال ر ہے کہ 50 اوور کے فارمیٹ میں ہونے والے ایشیا کپ 2023 کی میزبانی اصل میں پاکستان کے ہاتھ میں تھی لیکن بی سی سی آئی نے اس ٹورنامنٹ کے لئے پڑوسی ملک کا دورہ کرنے سے صاف انکار کر دیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لئے 'ہائبرڈ ماڈل' تجویز کیا، جس کے تحت ہندوستان اپنے تمام میچ متحدہ عرب امارات میں کھیلے گا، جب کہ باقی پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔

شاہ کی جانب سے اس تجویز کو مسترد کرنے کے بعد نجم سیٹھی نے ایک نیا ماڈل متعارف کرایا جس کے تحت ایشیا کپ کے چار میچز پاکستان میں جبکہ باقی یو اے ای میں ہونے تھے۔گزشتہ ہفتے کے دوران پردے کے پیچھے ہونے والی بات چیت کے بعد اے سی سی کے اراکین اتفاق رائے پر پہنچ گئے ہیں۔ اب یہ فیصلہ ہونا باقی ہے کہ ایشیا کپ کا دوسرا مقام متحدہ عرب امارات ہو گا یا سری لنکا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایمریٹس کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے ایک عہدیدار آئی پی ایل کے دوران بی سی سی آئی سے امارات میں کھیلنے کی درخواست کرنے ہندوستان آئے تھے لیکن بی سی سی آئی کے سیکریٹری شاہ دبئی، شارجہ اور ابوظہبی میں ٹورنامنٹ کھیلنے کے حق میں نہیں تھے۔

احمد آباد میٹنگ کے دوران متحدہ عرب امارات میں موسم کی خراب صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا کیونکہ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے بورڈ پہلے ہی گرمی کی وجہ سے ستمبر میں براعظمی چیمپئن شپ کھیلنے سے انکار کر چکے ہیں۔ تاہم پی سی بی میچز متحدہ عرب امارات میں کرانے کے حق میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Sourav Ganguly سورو گنگولی تریپورہ کے برانڈ ایمبیسیڈر

ایشیا کپ پر اتفاق رائے ہونے کے کچھ مثبت نتائج بھی ہوں گے۔ اس سے اکتوبر نومبر میں ہندستان میں ہونے والے ورلڈ کپ سے متعلق مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ پی سی بی نے کہا تھا کہ اگر ہندستان ایشیا کپ کے لئے پاکستان نہیں گیا تو وہ ورلڈ کپ کے لیے بھی ہندستان نہیں آئے گا۔ احمد آباد کی بات چیت میں مثبت اعلان کے بعد یہ مسئلہ حل ہونے کی امید ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details