بھارت 2025 میں خواتین کے 50 اوور کے ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔ بی سی سی آئی نے آئی سی سی کے سالانہ کنونشن کے دوران اس میگا ٹورنامنٹ کی بولی جیت لی ہے۔ خواتین کرکٹ عالمی کپ 2025 کا میزبان بھارت ہوگا کیونکہ منگل کو برمنگھم میں اختتام پذیر آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس کے دوران بی سی سی آئی نے میگا ٹورنامنٹ کے لیے بولی جیت لی ہے۔ ملک ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اس اہم ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔ India Women Cricket Team
India to Host World Cup:بھارت، خواتین ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا - ICC Women World Cup
آئی سی سی وومینز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی میزبانی بھارت کو ملی ہے۔ اس بات کی تصدیق آئی سی سی نے کی ہے۔ BCCI to Host 2025 Women ODI World Cup
بھارت میں آخری بار خواتین کا 50 اوورز کا ورلڈ کپ سنہ 2013 میں منعقد ہوا تھا۔ اس ورلڈ کپ میں آسٹریلیائی ٹیم ممبئی میں فائنل میچ میں ویسٹ انڈیز کو 114 رنز سے شکست دے کر چیمپئن بنی تھی۔ آئی سی سی خواتین کے تین دیگر ٹورنامنٹس کے میزبانوں کا بھی اعلان کیا گیا۔ 2024 کا ٹی 20 ورلڈ کپ بنگلہ دیش میں جبکہ 2026 کا ٹی 20 ورلڈ کپ انگلینڈ میں منعقد ہوگا۔ اس کے علاوہ 2027 ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی سری لنکا کو ملی ہے۔
آئی سی سی کی ایک ریلیز کے مطابق بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی نے کہا کہ ہم آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی میزبانی کے خواہشمند تھے اور ہمیں خوشی ہے کہ ہمیں اس کی میزبانی کا موقع ملا ہے۔ Women World Cup in India